CRPF خواتین کی ہائی ایلٹیٹیوڈ بائیک ایکسپیڈیشن سری نگر سے لداخ روانہ

جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/جرات، حب الوطنی اور خواتین بااختیاری کی شاندار علامت کے طور پر آج مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی تیسری خواتین ہائی ایلٹیٹیوڈ بائیک ایکسپیڈیشن کا تاریخی لالچوک سری نگر سے شاندار آغاز ہوا۔ اس مہم میں شامل 33 باہمت خواتین بائیکرز 350 سی سی رائل اینفیلڈ بلیٹ پر سوار ہوکر سخت اور دشوار گزار ہمالیائی راستوں سے گزرتے ہوئے 1400 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی، جو سری نگر سے پانگونگ تسو (لداخ) اور واپسی تک محیط ہوگا۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف شری جی پی سنگھ، آئی پی ایس نے مہم کو باضابطہ طور پر روانہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر انامیکا سنگھ، صدر سی ڈبلیو اے (سی آر پی ایف)، پولیس و فوج کے اعلیٰ افسران اور سول انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقامی اسکولوں کے طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کیا، جن میں کشمیری رقصِ روف اور پرجوش تائیکوانڈو مظاہرہ شامل تھا۔

تقریب کے دوران سی آر پی ایف کے 11 شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اعزازات سے نوازا گیا، جس نے تقریب کو مزید پر وقار بنا دیا۔
ڈی جی سی آر پی ایف نے اپنے خطاب میں کہا: "یہ ہائی ایلٹیٹیوڈ مشن سی آر پی ایف کی گذشتہ چھ عشروں سے زائد کی اندرونی سلامتی میں خدمات کا آئینہ دار ہے۔ کشمیر کے تاریخی لالچوک سے اس کا آغاز میرے لیے فخر اور مسرت کا لمحہ ہے۔ یہ سفر ہماری خواتین اہلکاروں کے عزم، حوصلے اور جرات کی علامت ہے۔”
یہ سات روزہ مہم، جس کی قیادت ڈی آئی جی شری بلا بھ شرما، بریگیڈیئر شری ایس پی رائے اور شری ڈی کے سنگھ کر رہے ہیں، سری نگر، لیہہ، خاردونگ لا اور پانگونگ تسو سے گزرتے ہوئے یکم اکتوبر 2025 کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
یہ بائیک ایکسپیڈیشن محض ایک چیلنجنگ سفر ہی نہیں بلکہ قومی یکجہتی، خواتین کی بااختیاری اور سی آر پی ایف کے جذبۂ خدمت و ایثار کی روشن مثال ہے، جو عزم، ٹیم ورک اور حوصلے کا شاندار پیغام پیش کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں شادی کی تقریب کے دوران مکان گرنے سے 20 زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل...

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...