کولگام جھڑپ میںلشکرطیبہ کا آخری معلوم سرگرم مقامی جنگجو لطیف بٹ ہلاک

جنگ  نیوز
سرینگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے کے زنگل پورہ میں بدھ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں لشکرِ طیبہ کا مطلوب کمانڈر محمد لطیف بٹ ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق وہ کشمیر میں سرگرم آخری معلوم مقامی جنگجو تھا اور اس کے سر پر 15 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔
پولیس کے مطابق مخصوص خفیہ اطلاع پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی، جس کے دوران لطیف بٹ نے ایک مسجد میں پناہ لے لی۔ سیکورٹی فورسز نے مذہبی مقام کو نقصان سے بچانے کے لئے انتہائی احتیاط برتی اور اسے خودسپردگی پر آمادہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ ایس ایس پی کولگام عنایت علی چودھری اور 9 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر نے ویڈیو کال کے ذریعے بھی اسے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی، تاہم اس نے انکار کردیا اور فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔ مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حکام کے مطابق لطیف بٹ خریوان کولگام کا رہائشی تھا اور 2025 میں جنگجو صفوں میں شامل ہوا تھا۔ وہ یو اے پی اے کے تحت درج 7 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس پر اننت ناگ کے لال چوک حملے، کولگام کے کیلم واقعے اور 11 نومبر کو اکھرن میں سی آر پی ایف چوکی پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا، جس میں 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
           وزیر داخلہ ، امت  شاہ کا ردعمل
جموں و کشمیر پولیس، بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں وادی میں لشکرِ طیبہ کے آخری معلوم سرگرم مقامی جنگجو لطیف بٹ کو آج علی الصبح کولگام میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے ایک جنگجو ساتھی عمر نثار کو بھی ایک روز قبل کولگام میں ہلاک کیا گیا تھا۔ پوری کارروائی کے دوران مختلف اداروں کے درمیان اعلیٰ سطح کا تال میل اور ہم آہنگی دیکھنے کو ملی۔قوم جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...