بٹہ مالو میں ضلع سرینگر کا منی سیکریٹریٹ قائم ہوگا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو نے جمعرات کو بتہ مالو میں قائم کیے جانے والے ضلع منی سیکریٹریٹ کے مجوزہ نقشے، ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا۔
اس سلسلے میں ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر امتیاز العزیز اور عادل فرید سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اکشے لابرو نے کہا کہ منی سیکریٹریٹ کو عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے ایک مرکزی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا، جہاں ضلع اور ذیلی سطح کے تمام سرکاری دفاتر مرحلہ وار ایک ہی چھت تلے منتقل ہوں گے۔ اس سے لوگوں کو مختلف محکموں کے کاموں کے لئے الگ الگ دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
انہوں نے منصوبے پر مقررہ مدت میں عمل درآمد یقینی بنانے اور جدید سہولیات کے ساتھ شہر کے تاریخی ورثے کی عکاسی کرنے والے انتظامی کمپلیکس کی تعمیر کی ہدایت دی۔ ان کے مطابق اس اقدام سے محکموں کے درمیان تال میل بہتر ہوگا اور عوام کو سرکاری خدمات زیادہ آسانی اور مؤثر انداز میں دستیاب ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...