کورٹ نے 2019 کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی

شوپیاں، 22 ستمبر،

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ شوپیاں نے منگل کے روز 2019ء کے ایک قتل کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شوپیاں، محمود احمد چودھری نے کیس ایف آئی آر نمبر 19/2019 (درج شدہ تحت دفعات 341، 147، 148، 307، 302، 109، 506 اور 34 رنکبیر پینل کوڈ) میں اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اڑپورہ ناگبل کے رہنے والے بلال احمد سیہ ولد عبدالاحد سیہ کو اس کیس میں دوشی قرار دیتے ہوئے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

مقدمے کی پیروکاری پبلک پراسیکیوٹر فاروق احمد شاگو نے کی۔ یہ معاملہ اپریل 2019ء کا ہے، جب محکمہ دیہی ترقی کے ایک اہلکار، ادفر رشید پارہ عرف کمال، کو شوپیاں کے علاقہ اڑپورہ میں ایک تکرار کے بعد چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے ساتھ ہی اس کیس میں جاری ٹرائل مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گُریز میں شینا زبان و ثقافت کی خوشبو، JKAACL کا شینا مشاعرہ و ثقافتی پروگرام

جنگ نیوز ڈیسک بانڈی پورہ، 8 اکتوبر: جموں و کشمیر...

کشمیر میں بچوں کے خلاف جرائم:2024 میں 308 مقدمات درج

جنگ نیوز+KNT سرینگر/نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار...

کشمیر کی نئی پہچان: IUST کے 7 سائنس دان دنیا کے سرفہرست 2 فیصد محققین میں شامل

  جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ،/ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ...