جنگ نیوز
نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے مختلف مذاہب کے نمائندوں کے درمیان مکالمے اور یکجہتی کو اہم قرار دیا۔
میر واعظ نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے سامنے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور موجودہ صورتحال میں جاری ناانصافی کے خاتمے پر زور دیا۔
انہوں نے فلسطین اور لبنان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ میر واعظ کے مطابق تمام مذاہب حق اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں ایران اپنے دفاع کے لئے جنگ لڑ رہا ہے۔


