وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ برکس ممالک کو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تجارتی رکاوٹیں کم کرنے اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
برکس بزنس فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برکس کے قیام کو 20 سال مکمل ہوچکے ہیں اور برکس و شراکت دار ممالک کو ملا کر یہ خاندان اب 21 ممالک پر مشتمل ہے، جو دنیا کی 50 فیصد آبادی، 40 فیصد جی ڈی پی اور 25 فیصد سے زائد تجارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی برکس صدارت کے دوران استحکام، اختراع، تعاون اور پائیداری کو فروغ دے رہا ہے۔ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے ساتھ سیمی کنڈکٹر، کوانٹم ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، بایوٹیکنالوجی اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں نئی صلاحیتیں پیدا کر رہا ہے۔
مودی نے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اَپ شعبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو لاکھ سے زائد اسٹارٹ اَپس اور 120 سے زیادہ یونیکورنز موجود ہیں۔ انہوں نے برکس کے ذریعے ہندوستانی اختراعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) نے مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو نئی رفتار دی ہے اور دنیا میں ہونے والی حقیقی وقت کی ادائیگیوں کا تقریباً نصف اس نظام کے ذریعے ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے برکس بزنس کونسل سے تجویز دی کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت کی 10 بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے رپورٹ تیار کی جائے، ہر سال 100 برکس اسٹارٹ اَپس کو دیگر رکن ممالک کی منڈیوں تک رسائی میں مدد دی جائے اور کاروباری اداروں کے درمیان ایک ہزار نئی شراکت داریاں قائم کی جائیں۔
مودی نے کہا کہ برکس کو اپنے عزائم کو عملی اقدامات میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی اجتماعی معاشی طاقت کو عالمی مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...

استاد کا سفر: معمار سے مسمارِ قوم تک

      حمیرہ فاروق آونیرہ، شوپیاں ایک زمانہ تھا جب استاد کو روحانی...