یوم آزادی سے قبل سرینگر کے مضافات میں عظیم الشان ترنگا ریلی

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں’ ترنگا یاترا ‘میں شرکت کر کے قومی فخر کی ایک اہم تقریب کی قیادت کی ۔ یاترا کے بعد اُنہوں نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے اتحاد کی لازوال جذبے اور لوگوں کی بے مثال ہمت کو دوبارہ اُجاگر کیا۔۔ اِس تقریب میں دو یادگار تقریبات’ ہر گھر ترنگا ‘کی عوامی تحریک اور قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے سنگم کی علامت تھی۔
اُنہوںنے کہا کہ ترنگا ہندوستان کے شعور اور فخر کا جیتا جاگتا مظہر ہے۔ اُنہوں نے زور دِیاکہ وادیٔ کشمیر میں ’ ترنگا یاترا ‘ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ ہندوستان کو کبھی رُکنا نہیں چاہیے اور ہمیشہ آگے بڑھنا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’2022 میں جب ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کے تحت ’ہر گھر ترنگا‘ مہم شروع کی گئی تو اس کا مقصد ہر ہندوستانی کے دل میں ترنگے کے تئیں قربت، احترام اور جذباتی وابستگی کے احساس کو دوبارہ بیدار کرنا تھا۔ جب لاکھوں گھروں پر بیک وقت ترنگا لہراتا ہے تو 140 کروڑ ہندوستانیوں کے دل ایک جذبے، ایک عقیدے اور ایک عزم کے ساتھ یک زبان ہو کر دھڑکتے ہیں۔ آج ترنگا یاترا عوامی شعور کے تہوار، حب الوطنی کی ایک روایت اور ہر شہری کو مادرِ وطن سے جوڑنے والی ایک ثقافتی قدر میں تبدیل ہو چکی ہے۔‘‘
اُنہوںنے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ’ہر گھر ترنگا‘ اور ’وندے ماترم‘ مہمات میں شاندار شرکت پرمُبارک باد دِی ۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کا جوش و جذبہ پوری قوم کے لئے تحریک کا باعث بناہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ترنگا ہماری قوم کی روح ہے اور ’وندے ماترم‘ اس روح کی لازوال آواز ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ وہ اپنے آباؤ اجداد اور قوم کے معماروں کے تصور کے مطابق ہندوستان کی تعمیر میں اَپنا کیا کردار اَدا کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں شہدأ نے اَپنے خون سے ملک کا دفاع کیا، وہیں آج کی نسل کو کردار، دیانت داری، محنت، اتحاد اور خدمت کے ساتھ اس کا دفاع کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ہر گھر ترنگا‘ اور ’وندے ماترم‘ کا سنگم محض دو مہمات کا ملاپ نہیں بلکہ ایک نئے دور کے آغاز کا اعلان ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’یہ جموںوکشمیر کی خود اعتمادی اور مستقبل کی طرف مضبوطی سے قدم رکھنے کی علامت ہے جہاں ’ وجئے وشواترنگا پیارا‘ ہر شہری کے دل میں زِندگی کا عزم ہو، جہاں ہر گھر حب الوطنی کا مرکز ہو اور جہاں ہر دل قومی اِتحاد کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر دھڑکے۔‘‘
اِس تاریخی موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوںسے جموں و کشمیر اور ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل کے لئے اِجتماعی اور اِنفرادی ذِمہ داری اُٹھانے کی اپیل کی۔ اُنہوں نے لوگوںسے کہاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترنگا صرف ہر گھر پر ہی بلند نہ ہو بلکہ ہمارے خیالات، ہمارے کردار اور ہمارے اعمال میں بھی سربلند رہے۔
اُنہوں نے کہا،’’آئیے ہم عزم کریں کہ ’وندے ماترم‘ کا جذبہ ہمارے ہر عمل، ہر فیصلے اور ہر ذِمہ داری کی ادائیگی میں نظر آئے۔ ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے ہم اَپنے اَبدی ہیروز کی قربانیوں کا قرض ایک ایسی قوم کی تعمیر کر کے چکائیں گے جو خوشحال، محفوظ، منصفانہ ہو اور ہر شہری کے لئے یکساں مواقع کے دروازے کھولے۔ ہمیں مل کر ایسے جموں و کشمیر کے خواب کو حقیقت بنانا چاہیے جہاں ترنگے کے تینوں رنگ زندگی کی اَقدار میں نمایاں ہوں۔ ہمیں ایسا جموں و کشمیر تعمیر کرنا چاہیے جو معاشی طور پر مضبوط ہو اور ہندوستانی ثقافت، تہذیب اور روحانی اقدار پر ہمیشہ فخر کرے۔ مستقبل ہمارا ہے۔ یہ صدی بھارت کی ہے۔ یہ ہندوستان کے خود اعتمادی، اس کی جرأت اور اس کے لازوال قومی شعور کا دور ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ویر ناریوں اوروار ہیروز کو اعزاز سے نوازا۔ اُنہوں نے ’ہر گھر ترنگا‘ نمائش کا اِفتتاح بھی کیا اور ’وندے ماترم‘ مہم کے نوڈل اَفسران کو مُبارک باد دِی۔
تقریبات میں محکمہ کلچر کی طرف سے تیار کردہ ایک خصوصی دستاویزی فلم کی نمائش بھی کی گئی۔ اِس کے بعد ترنگا کنسرٹ منعقد ہواجس میں فن کاروں نے ملک کے بہادر وںکو موسیقی کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
’ ترنگا یاترا ‘میں جسٹس راہل بھارتی، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا، وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن جاوید احمد ڈار، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیئرپرسن جموں و کشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اَندرابی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ڈِی جی پی نلین پربھات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما سمیت زِندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد، سول اِنتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے سینئر اَفسران اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مقامی اور مرکزی حکمران جماعتوں کا ایک دوسرے کیخلاف سرینگر میں  احتجاج

جنگ نیوز سری نگر/سری نگر میں بدھ کے روز حکمران...

خوراک پر سرخ نشان!

بھارت میں چینی، نمک، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور غیر صحت...

سیاحوں کی گاڑی پر چٹان گرنے سے ایک سیاح ہلاک

  سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے متنہ...

ایران پر امریکہ کے میزائل حملے، خوزستان میں سات افراد ہلاک

تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے...

مصنوعی ذہانت کے دور میں کتب خانوں کے مستقبل پرIUSTمیں ورکشاپ

جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ، یکم ستمبر: اسلامک یونیورسٹی آف...