جاوید رانا کا جنگلاتی آبادیوں اور کارکنوں کیساتھ مفصل تبادلۂ خیال

جنگ نیوز

سرینگر/وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے جنگلاتی حقوق قانون (FRA) کے تحت مسترد کیے گئے دعوؤں پر نظرثانی کی ہدایت دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں جنگلاتی علاقوں میں رہنے والی آبادی کے حقوق کے تحفظ کے لئے شفاف، شراکتی اور قانون کے مطابق طریقۂ کار اپنانے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ ہدایات ایم اے روڈ کے بینکوئٹ ہال میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے سماجی کارکنوں اور جنگلاتی آبادیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران دیں۔ اجلاس میں قبائلی امور، جنگلات، جل شکتی اور آبپاشی و سیلابی کنٹرول محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں شیخ غلام رسول، چیئرمین جموں و کشمیر فاریسٹ رائٹس کولیشن، زاہد پرویز چودھری، کنوینر JKFRC اور صدر جموں و کشمیر گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس، سابق ڈی ڈی سی ارکان، سماجی کارکنوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
FRA کے نفاذ سے متعلق خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے ڈائریکٹر قبائلی امور کو ضروری کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل شروع کرنے اور جنگلاتی حقوق قانون پر یو ٹی سطح کی ورکشاپ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد ڈویژن، ضلع اور نچلی سطح پر بھی اسی نوعیت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ مسترد شدہ FRA دعوؤں کا قانون اور متعلقہ قواعد کے مطابق ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ کسی بھی اہل جنگلاتی باشندے کو اس کے جائز حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔
شرکا نے جنگلاتی حقوق، ماحولیاتی بگاڑ، تحفظِ جنگلات اور جنگلات سے متصل علاقوں میں بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق مسائل اجاگر کیے۔ ان میں تعلیم، صحت اور دیگر ضروری خدمات تک محدود رسائی کے علاوہ متعلقہ فریقوں میں آگاہی بڑھانے، افسران کی استعداد کار میں اضافے اور ضلعی سطح پر نامزد نوڈل نظام قائم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
جاوید رانا نے کہا کہ جنگلات کے روایتی باشندوں کا جنگلاتی وسائل پر جائز حق ہے، تاہم ان حقوق کے ساتھ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور نگہداشت کی مشترکہ ذمہ داری بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظِ ماحول کی پالیسیوں میں جنگلاتی وسائل پر انحصار کرنے والی آبادی کے روزگار کے مسائل کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
وزیر نے جنگلاتی افسران کو FRA کی دفعات سے مکمل واقفیت حاصل کرنے اور دعوؤں کی جانچ کے دوران حساس، شفاف اور قانونی طریقۂ کار اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ماحولیاتی بگاڑ پر قابو پانے اور طویل مدتی بنیادوں پر جنگلات کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات پر بھی زور دیا۔
ڈائریکٹر قبائلی امور اور کنزرویٹر آف فاریسٹ، سرینگر نے شرکا کو FRA کے نفاذ سے متعلق قانونی طریقۂ کار سے آگاہ کیا اور دعوؤں کی سہولت کاری و شکایات کے ازالے کے لئے کیے جارہے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
شرکا نے جموں و کشمیر میں FRA کے مؤثر نفاذ کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے پورے یو ٹی میں مربوط، یکساں اور مقررہ مدت کے اندر کام کرنے والے طریقۂ کار کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قبائلی امور اور جنگلات محکموں کی جانب سے جنگلاتی آبادیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جاری کردہ سرکلرز کو بھی سراہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مقامی اور مرکزی حکمران جماعتوں کا ایک دوسرے کیخلاف سرینگر میں  احتجاج

جنگ نیوز سری نگر/سری نگر میں بدھ کے روز حکمران...

خوراک پر سرخ نشان!

بھارت میں چینی، نمک، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور غیر صحت...

سیاحوں کی گاڑی پر چٹان گرنے سے ایک سیاح ہلاک

  سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے متنہ...

ایران پر امریکہ کے میزائل حملے، خوزستان میں سات افراد ہلاک

تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے...

مصنوعی ذہانت کے دور میں کتب خانوں کے مستقبل پرIUSTمیں ورکشاپ

جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ، یکم ستمبر: اسلامک یونیورسٹی آف...