کپوارہ کشمیر کا نوجوان عمرہ کی ادائیگی کیلئےسائیکل پر سعودی عرب روانہ

جنگ نیوز

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ڈائور لولاب سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان پرویز احمد لاچی عمرہ کی ادائیگی کے لئے سائیکل پر سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا یہ طویل سفر تقریباً 9 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ہوٹل صنعت سے وابستہ اور سائیکلنگ کے شوقین پرویز نے بتایا کہ وہ گزشتہ 2 برس سے سائیکل پر عمرہ کے سفر کا منصوبہ بنا رہے تھے، تاہم فٹ بال کھیلتے ہوئے ٹانگ میں فریکچر کے باعث ان کا منصوبہ مؤخر ہوگیا۔ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ سائیکلنگ شروع کی اور رفتہ رفتہ طویل سفر کے لئے خود کو تیار کیا۔
پرویز کے مطابق ان کے والدین ایک سال سے زائد عرصے تک اس سفر کے لئے رضامند نہیں تھے، تاہم رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی نیت سے کی گئی دعاؤں کے بعد بالآخر اہلِ خانہ نے انہیں سفر کی اجازت دے دی۔
انہوں نے کیرالہ کے شِہاب چوٹور سے متاثر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پیدل مکہ مکرمہ تک طویل سفر کرسکتے ہیں تو وہ سائیکل پر یہ سفر کیوں نہیں کرسکتے۔
پرویز کے پاس اس وقت قازقستان، ازبکستان اور تاجکستان کے ویزے موجود ہیں اور انہیں اپنے سفر کے اگلے مرحلے کے تحت 1 ستمبر تک قازقستان پہنچنا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے سے قبل وہ متعدد ممالک سے گزریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے سفر کا بنیادی مقصد بیت اللہ کی زیارت اور سڑک کے راستے طویل سفر طے کرکے عمرہ ادا کرنا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ رمضان المبارک مسجد نبویؐ میں گزاریں اور پوری امت مسلمہ کے لئے دعا کریں۔
ٹانگ کی شدید چوٹ کے بعد دوبارہ سائیکلنگ شروع کرنے والے پرویز نے کہا کہ اس تجربے نے ان کے عزم کو مزید مضبوط کیا اور اب وہ کشمیر سے مقدس شہروں تک سائیکل پر پہنچنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کرگل میں ملک کا 457واںپوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھل گیا

جنگ نیوز ڈیسک کرگل، 2 ستمبر: وزارت امور خارجہ نے...

جموں کشمیر بینک کا دعویٰ: ’بگ ویک مہم‘ میں 3100 نوجوانوں کو قرضے جاری

جنگ نیوز جموں و کشمیر بینک اور مشن یواوا کے...

وزیر اعلیٰ کی نئے ڈاکٹروں سےخدمت خلوص کرنے کی اپیل

نیوز ڈیسک سرینگر /وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے آج...

بجلی کے بقایاجات پر NRPC کاجموں کشمیر کو سخت انتباہ

  جنگ نیوز شمالی علاقائی پاور کمیٹی (NRPC) نے جموں و...