اسلامک یونینیورسٹی کا ’ربط و نسبت‘ پروگرام شروع

جنگ نیوز ڈیسک

اونتی پورہ/اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST) نے وائس چانسلر کی منظوری سے جامعہ اور معاشرے کے درمیان مضبوط اور بامعنی روابط کے قیام کے لئے مرکزی سطح کا آؤٹ ریچ و کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام ’ربط و نسبت‘ شروع کیا ہے۔ پروگرام کی نگرانی ڈین آؤٹ ریچ دفتر کرے گا۔
اس اقدام کا مقصد جامعہ کے مختلف شعبوں، مراکز، دفاتر اور ملحقہ کالجوں کی سماجی و عوامی سرگرمیوں کو ایک مشترکہ نظام کے تحت لانا اور جامعہ کے علمی، تحقیقی اور اختراعی وسائل کو وسیع تر آبادی تک پہنچانا ہے۔
پروگرام کے تحت بالخصوص دیہی، دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے اسکولوں، کالجوں اور آبادیوں سے روابط قائم کئے جائیں گے، جبکہ طلبہ کے لئے تعلیمی رہنمائی، پیشہ ورانہ مشاورت، ہنرمندی کی تربیت، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق سرگرمیاں، تحقیقی روابط اور کاروباری مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
’ربط و نسبت‘ کے ذریعے اسکولوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں، صنعتوں، غیر سرکاری تنظیموں، سابق طلبہ اور سماجی اداروں کے ساتھ اشتراک کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یہ پروگرام قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ء اور پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
IUST کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جامعہ اور معاشرے کے درمیان تعلق کو مزید بامقصد، مستقل اور باہمی طور پر سودمند بنانے کے ساتھ جموں و کشمیر میں تعلیمی، سائنسی، معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کرگل میں ملک کا 457واںپوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھل گیا

جنگ نیوز ڈیسک کرگل، 2 ستمبر: وزارت امور خارجہ نے...

جموں کشمیر بینک کا دعویٰ: ’بگ ویک مہم‘ میں 3100 نوجوانوں کو قرضے جاری

جنگ نیوز جموں و کشمیر بینک اور مشن یواوا کے...

وزیر اعلیٰ کی نئے ڈاکٹروں سےخدمت خلوص کرنے کی اپیل

نیوز ڈیسک سرینگر /وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے آج...

بجلی کے بقایاجات پر NRPC کاجموں کشمیر کو سخت انتباہ

  جنگ نیوز شمالی علاقائی پاور کمیٹی (NRPC) نے جموں و...