فاسٹ ٹریک عدالتیں، فوری انصاف یا جزوی حل؟

وزیراعظم نریندر مودی نے 23 جولائی 2026 کو اعلان کیا کہ پرچہ لیک (Paper Leak) کے معاملات میں ملوث افراد کو جلد اور سخت سزا دلانے کے لئے مرکزی حکومت ملک بھر میں فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف ریاستوں میں مسابقتی امتحانات، خصوصاً نیٹ (NEET) سمیت دیگر بھرتی اور داخلہ امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے واقعات نے نوجوانوں، طلبہ اور والدین میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔

فاسٹ ٹریک عدالتیں دراصل کوئی نئی عدالتی ساخت نہیں بلکہ موجودہ عدالتی نظام کے اندر قائم کی جانے والی خصوصی عدالتیں ہوتی ہیں، جنہیں مخصوص نوعیت کے مقدمات کی جلد سماعت اور فیصلے کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔ ان عدالتوں کا قیام ریاستی حکومتیں یا مرکز کے زیر انتظام علاقے متعلقہ ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد کرتے ہیں، جبکہ ان کی نگرانی بھی ہائی کورٹس کے پاس ہوتی ہے۔ ان میں خصوصی جج تعینات کیے جاتے ہیں، مقدمات کی مسلسل سماعت کی جاتی ہے اور غیر ضروری التوا سے حتی الامکان گریز کیا جاتا ہے۔ملک میں اس سے قبل بھی خواتین کے خلاف جرائم، دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور عوامی نمائندوں سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار سماعت کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جا چکی ہیں۔ وزارتِ قانون و انصاف کے مطابق 31 دسمبر 2025 تک ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 880 فاسٹ ٹریک عدالتیں فعال تھیں۔پرچہ لیک کے مقدمات عام فوجداری مقدمات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ان میں منظم جرائم پیشہ گروہ، متعدد ملزمان، ڈیجیٹل شواہد، مالی لین دین، سائبر سرگرمیاں اور سیکڑوں گواہ شامل ہوتے ہیں۔ اگرچہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بھی ایسے مقدمات برسوں تک عام عدالتوں میں زیرِ التوا رہ سکتے ہیں، لیکن فاسٹ ٹریک عدالتوں کا مقصد یہی ہے کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ انصاف میں تاخیر نہ ہو اور مجرموں کو بروقت سزا مل سکے۔

بلاشبہ یہ اقدام ایک مثبت پیش رفت ہے، کیونکہ انصاف میں غیر ضروری تاخیر نہ صرف متاثرین کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے بلکہ مجرم عناصر کی حوصلہ افزائی کا سبب بھی بنتی ہے۔ جب امتحانات کے پرچے بار بار لیک ہوں، لاکھوں طلبہ کی محنت ضائع ہو اور ذمہ دار عناصر برسوں تک سزا سے بچ نکلیں تو پورا تعلیمی نظام عوامی اعتماد کھو دیتا ہے۔ ایسے میں فوری اور مؤثر عدالتی کارروائی مستقبل میں اس قسم کے جرائم کے خلاف ایک مضبوط بازدار (Deterrent) ثابت ہو سکتی ہے۔

تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ صرف فاسٹ ٹریک عدالتیں اس مسئلے کا مکمل علاج نہیں ہیں۔ اگر تفتیشی ایجنسیاں کمزور تحقیقات کریں، شواہد جمع کرنے میں کوتاہی برتی جائے یا امتحانی نظام میں موجود خامیوں کو برقرار رکھا جائے تو عدالتیں بھی مؤثر نتائج نہیں دے سکتیں۔ اسی لئے ضروری ہے کہ امتحانات کے انعقاد میں شفافیت، ڈیجیٹل سکیورٹی، سخت نگرانی، مؤثر احتساب اور امتحانی اداروں کی جواب دہی کو بھی یقینی بنایا جائے۔پرچہ لیک صرف ایک قانونی مسئلہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل، تعلیمی نظام کی ساکھ اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کا مسئلہ ہے۔ اگر حکومت واقعی اس ناسور کا خاتمہ چاہتی ہے تو فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام میں جامع اصلاحات، مؤثر تفتیش اور غیر جانبدارانہ احتساب کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ تبھی یہ پیغام جائے گا کہ محنت اور قابلیت کا راستہ محفوظ ہے اور دھوکہ دہی کے لئے اس نظام میں کوئی جگہ نہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

احتجاج، جمہوریت اور ریاستی ردعمل

حیات اندرابی پلوامہ، کشمیر دنیا کی جدید جمہوریتوں میں عوامی احتجاج...

امریکہ-اسرائیل تعلقات اور مشرقی وسطیٰ کا نیا منظرنامہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

  اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر...

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.1 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں منگل کے روز...