نعتیہ کلام: ارشد احمد ارشٓد

ارشد احمد ارشٓد
عطا کی آپؐ نے وہ آگ جو ایماں میں روشن ہے
اسی سے آج تک ہر ذرّۂ امکاں میں روشن ہے
نہ تاج و تخت سے نسبت، نہ جاہ و مال سے رغبت
تری چوکھٹ کا اک ذرّہ مرے امکاں میں روشن ہے
تری نسبت نے بخشی آدمی کو رفعتِ مقصد
تری تعلیم کا خورشید ہر وجداں میں روشن ہے
تری تعلیم نے بخشا غلاموں کو شعورِ ذات
تری نسبت کا جوہر آج بھی انساں میں روشن ہے
تری سیرت عمل کا درس دیتی ہے زمانے کو
تری حکمت کا چشمہ اہلِ حق کی جاں میں روشن ہے
تری امت اگر پھر آشنا ہو اپنی ہستی سے
تری تعلیم کا پرتو نئے امکاں میں روشن ہے
جہانِ کفر کی ظلمت سے گھبرانا نہیں لازم
تری آمد کا رکھا نور ہر طوفاں میں روشن ہے
بلند پرواز کی خواہش اگر تجھ میں ہے اے ارشٓد
نبیﷺ کا عشق رازِ قوّتِ انساں میں روشن ہے
ززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

گزشتہ مضمون

تازہ ترین خبریں

احتجاج، جمہوریت اور ریاستی ردعمل

حیات اندرابی پلوامہ، کشمیر دنیا کی جدید جمہوریتوں میں عوامی احتجاج...

امریکہ-اسرائیل تعلقات اور مشرقی وسطیٰ کا نیا منظرنامہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

  اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر...

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.1 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں منگل کے روز...