بطور ایک بیدار نگہبان ہر ذی شعور شخص اگر پارلیمانی طرزِ عمل کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے تو یہ حقیقت نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے روایتی اور سطحی سیاست سے ہٹ کر عوامی مفاد کے حقیقی مسائل کو ایوان میں اٹھانے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جنہیں اکثر دیگر اراکین یا تو نظرانداز کرتے رہے یا پھر اپنی آسودہ طرزِ زندگی اور رسمی پروٹوکول میں الجھ کر ان پر توجہ دینے سے گریزاں رہے۔
عوامی زندگی سے جڑے بنیادی مسائل، جیسے ہوائی اڈوں پر اشیائے خورونوش کی بے تحاشا قیمتیں، ٹیلی کام شعبے کی غیر شفاف پالیسیوں، ٹول ٹیکس میں اضافہ، بینکنگ خدمات پر غیر ضروری چارجز، گیگ معیشت سے وابستہ مزدوروں کا استحصال، تیز رفتار ڈیلیوری نظام کے غیر انسانی دباؤ، خوراک میں ملاوٹ، پدری رخصت کی عدم دستیابی، متوسط طبقے پر بڑھتا ہوا ٹیکس بوجھ اور شہری ٹریفک کا گھمبیر مسئلہ، ان کی ترجیحات میں شامل رہے ہیں۔ یہ وہ موضوعات ہیں جو براہِ راست عام آدمی کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے پارلیمانی مباحث میں اکثر پسِ پشت ڈال دیے جاتے ہیں۔
تاہم یہ امر بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ سرمایہ دارانہ نظام کی بے لگام قوتیں بعض اوقات جمہوری اقدار اور ادارہ جاتی بالادستی کو متاثر کرتی ہیں۔ اسی تناظر میں یہ نہایت افسوسناک ہے کہ شکست خوردہ عناصر کی جانب سے عوامی مسائل کو اٹھانے کی آوازوں کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف جمہوری روایات کے منافی ہے بلکہ متعلقہ جماعتی قیادت کی سنجیدگی اور عوامی وابستگی پر بھی سوالیہ نشان قائم کرتا ہے۔
اس تناظر میں عام آدمی پارٹی کی قیادت کا طرزِ عمل خاص طور پر قابلِ تشویش ہے۔ جس جماعت نے خود کو شفافیت، جوابدہی اور عوامی مسائل کی حقیقی نمائندہ کے طور پر پیش کیا، آج اسی کے اندر اختلافِ رائے اور سنجیدہ عوامی آوازوں کو دبانے کی روایت پروان چڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ رویہ نہ صرف اس جماعت کے بنیادی دعوؤں سے متصادم ہے بلکہ اس کے سیاسی بیانیے کی ساکھ کو بھی مجروح کرتا ہے۔
عوامی آوازپر سیاسی قدغن؟