پیکس سلیکاPax Silica اتحاد میں بھارت کی شمولیت اس کی تکنیکی اور تزویراتی سمت کا واضح اظہار ہے۔ مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور اہم معدنیات پر عالمی انحصار کے دور میں نئی دہلی نے ایک ایسے امریکی قیادت والے اتحاد کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جو محفوظ اور متنوع سپلائی چین قائم کرنا چاہتا ہے۔ یہ اقدام بھارت کے داخلی منصوبوں جیسے انڈیا سیمی کنڈکٹر، انڈیا اے آئی اور نیشنل کریٹیکل منرل مشن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
اگرچہ بھارت نہ تو اہم معدنیات کو بڑی مقدار میں نکالتا ہے اور نہ ہی ان کی پروسیسنگ میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس کی اصل قوت اس کی وسیع منڈی، تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشت اور انجینئرنگ مہارت میں مضمر ہے۔ بھارت کی طلب متبادل سپلائی چین کو معاشی جواز فراہم کر سکتی ہے، خاص طور پر وہ نظام جو چین پر منحصر نہ ہو۔
اس تناظر میں بھارت کے لئے سب سے بڑا چیلنج داخلی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ اگر معدنیات کی مقامی پروسیسنگ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جدید مینوفیکچرنگ میں سنجیدہ سرمایہ کاری نہ کی گئی تو اتحاد کی رکنیت محض علامتی حیثیت اختیار کر سکتی ہے۔ پائیدار فائدہ اسی صورت ممکن ہے جب عالمی شراکت داری کو قومی صنعتی خود کفالت کے ساتھ جوڑا جائے۔
مزید برآں، یہ اتحاد عالمی ٹیکنالوجی نظم کے تعین میں بھی کردار ادا کرے گا۔ مصنوعی ذہانت اور اہم ٹیکنالوجیز کے ضابطوں پر اثر انداز ہونے کا موقع بھارت کو ایک ذمہ دار جمہوری طاقت کے طور پر ابھار سکتا ہے۔ تاہم خارجہ توازن برقرار رکھنا اور کسی ایک بلاک پر حد سے زیادہ انحصار سے بچنا بھی ناگزیر ہوگا۔
پیکس سلیکا بھارت کے لئے صرف ایک معاشی موقع نہیں بلکہ ڈیجیٹل دور میں اثر و رسوخ اور خود مختاری کے امتحان کا مرحلہ بھی ہے۔ کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ نئی دہلی اس موقع کو عملی صنعتی پیش رفت میں کس حد تک تبدیل کر پاتی ہے۔
ززز
پیکس سلیکا اور بھارت کی حکمت عملی