وادی کشمیرکے10 اضلاع سے 14رکنی صحافیوں کا وفد سرینگر سے کیرالہ کے لئے روانہ

سرینگر، یکم فروری/ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، سرینگر نے اپنی جاری میڈیا آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے تحت سرینگر کے صحافیوں کے لیے ایک پریس ٹور کا انعقاد کیا ہے۔ یہ ٹور آج سے شروع ہو گیا ہے اور 7 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔
سرینگر کے صحافیوں پر مشتمل 14 رکنی پریس وفد، جس میں پی آئی بی کے منتظمین بھی شامل ہیں، اس ٹور میں شرکت کر رہا ہے۔ پی آئی بی سرینگر کے ڈائریکٹر قاضی سلمان نے روانگی سے قبل سرینگر میں وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا دورے کے مقاصد بیان کیے اور صحافیوں کو مختلف ملاقاتوں کے دوران تعمیری انداز میں شرکت کی تلقین کی۔ پی آئی بی سرینگر کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر جناب ماجد پنڈت کنڈکٹنگ آفیسر کے طور پر اس وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
کیرالہ کے لیے پانچ روزہ میڈیا ٹورکا مقصد علاقائی صحافیوں کو مرکزی حکومت کی اہم اور انقلابی پہل قدمیوں کا براہِ راست مشاہدہ کرانے کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں گہری آگاہی فراہم کرنا ہے۔
بریفنگ کے دوران جناب سلمان نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’میں تمام شرکاء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کیرالہ کے آئندہ دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ دورہ ایک خوشگوار اور معلوماتی تجربہ ثابت ہوگا، جو اہم سرکاری اداروں کے کام کاج کے بارے میں بھرپور جانکاری فراہم کرے گا اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنائے گا۔‘‘
وفد کوچی اور ترواننت پورم میں مرکزی حکومت کے مختلف اداروں اور منصوبوں کا دورہ کرے گا اور ان کے کام کاج اور طریقۂ کار کو سمجھنے کے لیے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مہاراشٹر کے سولاپور میں مسافروں سے بھری گاڑی کنویں میں جا گری، 14 عقیدت مندوں کی موت

سولاپور (مہاراشٹر): سولاپور ضلع کے مالشیرس تعلقہ میں اتوار کو...

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...