BJPنے کیا ایک بار پھرالگ جموں ریاست کے امکان کومسترد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری تنظیم اشوک کول نے الگ جموں ریاست کی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، کسی تقسیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گاندربل میں وکست بھارت ضمانت برائے روزگار پروگرام سے متعلق اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خامیوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب اس کی ترجیحات ازسرنو طے کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق پروگرام میں پانی کے تحفظ، دیہی انفراسٹرکچر، دیہی روزگار اور قدرتی آفات کے دوران امداد پر توجہ دی جائے گی۔
اشوک کول نے جموں و کشمیر سے باہر تاجروں کو نشانہ بنانے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو بھارت میں کہیں بھی رہنے اور کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور پارٹی قیادت سے بھی بات کی گئی ہے اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات کی بھاری بارش اور فلیش فلڈ کے خطرے کی پیش گوئی

سرینگر: محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری بارش، بالائی کیچمنٹ...

چار منزلہ عمارت منہدم، 9 افراد ہلاک، متعدد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

  مہاراشٹر کے بھیونڈی میں جمعہ کو چار منزلہ عمارت...

سرینگر میں ’’کمیونیکیشن لاسٹ‘‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 30 جولائی: سرینگر میں مرزا محمد...

عمر عبداللہ حکومت نے 2016 کی مظلوم انشا ءمشتاق کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا

جنگ نیوز ڈیسک سنہ 2016 کے پُرآشوب حالات میں پیلٹ...

جنگلاتی حقوق کے مؤثر نفاذ کا فیصلہ قبائلی برادری کے لئے تاریخی قدم/عمران نبی ڈار

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 30 جولائی: NC کے ریاستی ترجمان...