جموں کشمیر بجٹ 2026: دو مرحلوں میں پیش کرنے کی تیاری

سرینگر/ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2026 میں دو مرحلوں میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس کا پہلا مرحلہ ماہِ رمضان سے قبل اور دوسرا عیدالفطر کے بعد ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ این سی کی قیادت والی حکومت بجٹ اجلاس کو دو حصوں میں منعقد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ منصوبے کے مطابق رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی اسمبلی میں تقریباً ایک ماہ کا وقفہ ہوگا، جس کے بعد اجلاس عیدالفطر کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں اجلاس بلانے کی سفارش پر بھی غور کر رہی ہے، جبکہ مجوزہ شیڈول کے تحت 18 یا 19 فروری سے اسمبلی وقفے میں جا سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر حتمی فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں متوقع ہے، جو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد منعقد  ہوگا۔ اسی اجلاس میں کابینہ کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سفارش دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ محکمہ خزانہ نے اکتوبر 2025 میں مالی سال 2026۔27 کے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کر دیا تھا اور تمام محکموں سے بجٹ تخمینے طلب کیے گئے تھے۔ محکمہ خزانہ تمام محکموں کے ساتھ بجٹ پر مشاورت بھی مکمل کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ مالی سال 2025۔26 کا بجٹ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 7 مارچ 2025 کو جموں و کشمیر اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...

بالسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ: 3 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی

  کیف، 01 اگست: مقامی حکام کے مطابق، جمعہ اور ہفتے...

SKUAST-K اور نقش رائل آرٹس کے درمیان پشمینہ مصنوعات کی جدت کے لئے معاہدہ

جنگ نیوز ڈیسک SKUAST-K نے کشمیر کی روایتی پشمینہ صنعت...

جموں و کشمیر میں عمارتوں کی اجازت نامہ فیس یکساں

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ...

کشمیر میں بجلی کے نقصانات ملک میں سب سے زیادہ

جنگ نیوز ڈیسک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی...