مدینہ منورہ کے نزدیک حادثے میں 45 بھارتی لقمہ اجل

جنگ وئب ڈیسک
مدینہ منورہ کے مضافات میں پیر، 17 نومبر 2025 کو پیش آنے والا ایک المناک حادثہ پورے ہندوستان اور عالمِ اسلام کو سوگوار کر گیا، جب سعودی عرب میں زیارت پر گئے 45 ہندوستانی عازمین ایک بس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ سانحہ مدینہ سے تقریباً 25 کلو میٹر قبل پیش آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 46 مسافر سوار تھے، جن میں سے صرف ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا اور اس کا علاج جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بس کے ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا جس کے نتیجے میں وہ تیز رفتار ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ حادثے کے وقت بیشتر مسافر نیند میں تھے اور انہیں کسی قسم کے بچاؤ کا موقع تک نہ ملا۔
اطلاعات کے مطابق ڈیزل ٹینکر تقریباً 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا تھا، جبکہ بس کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ دونوں کی رفتار اور ہائی وے کی وسعت کے باوجود ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
مکہ مکرمہ۔مدینہ منورہ شاہراہ آٹھ لین پر مشتمل ایک تیز رفتار ایکسپریس وے ہے، جس پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے 140 کلومیٹر اور بسوں کے لیے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حدِ رفتار مقرر ہے۔ تاہم پیر کی شب پیش آنے والا یہ سانحہ ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ رفتار کی معمولی لغزش بھی کتنے بڑے المیے کا سبب بن سکتی ہے۔
حادثے نے لاکھوں دلوں کو غمزدہ کردیا ہے، جبکہ حکام نعشوں کی شناخت اور لواحقین تک رسائی کے اقدامات میں مصروف ہیں۔ دنیا بھر سے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تعزیتی پیغامات 

صدر ہند، مرمو
مدینہ سعودی عرب میں پیش آنے والے المناک بس حادثے میں متعدد بھارتی شہریوں کی ناگہانی موت کی خبر انتہائی دل خراش ہے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیر اعظم ہند، نریندر مودی
مدینہ میں بھارتی شہریوں سے متعلق پیش آنے والے حادثے پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں ہمارا قونصل خانہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں، اور ہمارے حکام سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ ، عمر عبداللہ
وزیراعلیٰ نےسعودی عرب میں بھارتی عازمین کو لے جانے والی بس کے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں