صدرجمہوریہ ہند رافیل طیارےکی سواری کی

جنگ نیوز ڈیسک

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (29 اکتوبر 2025) ایئر فورس اسٹیشن، امبالا (ہریانہ) میں رافیل طیارے میں پرواز کی۔ وہ بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں میں پرواز کرنے والی پہلی بھارتی صدر ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2023 میں سوخوئی 30 ایم کے آئی میں پرواز کی تھی۔
ایئر فورس اسٹیشن امبالا ، پہلا ایئر فورس اسٹیشن ہے جہاں رافیل طیارے فرانس کی ڈسو ایوی ایشن فیکٹری سے پہنچے تھے۔
صدرِ جمہوریہ، جو بھارتی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر ہیں، نے تقریباً 30 منٹ تک پرواز کی اور تقریباً 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ایئر فورس اسٹیشن واپس آئیں۔ طیارے کو گروپ کیپٹن امت گیہانی، کمانڈنگ آفیسر 17 اسکواڈرن نے اڑایا۔ طیارے نے سطحِ سمندر سے تقریباً 15 ہزار فٹ کی بلندی پر اور تقریباً 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔
بعد ازاں وزیٹرز بُک میں صدرِ جمہوریہ محترمہ مرمونے اپنے جذبات کا اظہار ایک مختصر نوٹ لکھ کر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے میں اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر فورس اسٹیشن امبالا کا دورہ کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ رافیل میں یہ پرواز میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔ طاقتور رافیل طیارے میں اس پہلی پرواز نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر میرے احساسِ فخر کو مزید مضبوط کیا ہے۔ میں بھارتی فضائیہ اور ایئر فورس اسٹیشن امبالا کی پوری ٹیم کو اس کامیاب پرواز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
محترمہ مرمو کو رافیل اور بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

نیتن یاہو کا سیاسی زوال!

اسرائیل کے 27 اکتوبر کے انتخابات نے وزیر اعظم...

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو گروپ کو 53 اور اپوزیشن کو 48 سیٹیں، ٹرمپ نے لیا کریڈٹ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اسرائیل...

ماتمِ خاموشی !

    ریاض فردوسی رات اپنی تمام تر سیاہی سمیت شہر کے...

SKUAST-K کو AI پر مبنی سویا بین تحقیق کے لئے ہند۔امریکہ مشترکہ تحقیقی گرانٹ

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز...

سرینگر کے 7910 گھرانے پی ایم سوریہ گھر اسکیم سے مستفید

جنگ نیوز سرینگر/ ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لبرو نے لال...