ڈائریکٹر PIB قاضی سلمان نے ووشو اوپن میں 69ویں نیشنل اسکول گیمز کا افتتاح کیا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ ووشو میں 69ویں نیشنل اسکول گیمز کا افتتاح آج وزیر باغ سرینگر کے انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ 17 سال سے کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے یہ قومی سطح کا مقابلہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر کی جانب سے، اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ڈائریکٹر اور دوردرشن کیندرا سرینگر کے سربراہ قاضی سلمان مہمانِ خصوصی تھے۔ نوجوان کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین کی موجودگی میں ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ قاضی سلمان نے کہا کہ ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو سرینگر میں دیکھنا باعثِ مسرت ہے۔ کھیل جسمانی مضبوطی کے ساتھ کردار سازی اور نظم و ضبط پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا قومی کھیلوں کے مرکز کے طور پر ابھرنا ایک مثبت علامت ہے اور پی آئی بی و دوردرشن مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کی کوریج جاری
رکھیں گے۔

اس چیمپئن شپ میں ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی 41 ٹیمیں شریک ہیں۔ مقابلے

یکم نومبر 2025 تک جاری رہیں گے۔

ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس انورادھا گپتا نے تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ اس
ایونٹ کو بھی کامیابی سے مکمل کرے گا اور آئندہ ٹیبل ٹینس و تائیکوانڈو کے نیشنلز کی میزبانی بھی کرے گا۔
آرگنائزنگ سیکرٹری غلام حسن لون نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ مقامی ٹیلنٹ کے لیے شاندار پلیٹ فارم ہے۔ کارروائیوں کی نظامت اظہر حاجنی نے انجام دی، جنہوں نے تمام مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی تقریب میں جے اینڈ کے ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیف کوچ کلدیپ ہنڈو، ایس جی ایف آئی کے
آفیشل اجے سنگھ چنڈیل، اور محکمہ یوتھ سروسز کے افسران شریک ہوئے۔ ٹیموں کے مارچ پاسٹ اور ووشو کے مظاہراتی مقابلوں نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

محکمہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ جموں میں ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو کے نیشنل اسکول گیمز بھی منعقد ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

تقریبات سے آگے بڑھنے کا وقت

گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح کشمیر میں بھی...

بے روزگار

محمد ایوب گنائی ترال،پلوام کمرے کے کونے میں لٹکا ہوا آئینہ...

ادھورے

شبیر احمد میر ایک سال پہلے وہ مرض الموت میں...

15 سالہ لڑکا دریائے توی میں ڈوب کر لقمہ اجل

سری نگر جموں میں ہفتہ کے روز ایک 15 سالہ...