یومِ شہدائے پولیس: پولیس کو ہمیشہ دہشت گرد خطرات کے خاتمے کیلئے تیار رہنا چاہیے

جنگ نیوز ڈیسک

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج زیون سری نگر میں پولیس میموریل میں منعقدہ تقریب میں پولیس یادگاری دِن کے موقعہ پر جموں و کشمیر پولیس کے شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے اَپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس فرض شناسی، نظم و ضبط، وفاداری اور بے لوث خدمت کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ قوم کی ترقی اور شہریوں کی زِندگی کو اَپنی جانوں پر ترجیح دی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ’’اُنہوں نے اَپنی جان کی قیمت پر بھی ترنگا بلند رکھا ہے۔‘‘
اُنہوںنے جموں و کشمیر پولیس کے بہادر اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کے تئیں دِل سے شکریہ اَدا کیا جنہوں نے شہریوںکی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لئے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔
منوج سِنہانے کہا، ’’دہشت گردی کے خلاف لڑائی ، قوانین کو عملانا ہو، جرائم کی تحقیقات کرنا یا حالیہ آفاتِ سماوی جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنا ہو، جموں و کشمیر پولیس کی اوّلین ترجیح ہمیشہ اَپنی ڈیوٹی رہی ہے۔‘‘
اُنہوںنے مزید کہا کہ ترنگے سے گہری محبت ہی وہ بنیادی جذبہ ہے جو ہمارے بہادر پولیس اہلکاروں کو بھرپور لگن اور عزم کے ساتھ مادرِ وطن کی خدمت اور عظیم قربانیاں دینے پر آمادہ کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ’’ہمارے پولیس اہلکاروں کی تابناک و شاندار میراث زندہ ہے اور اُن کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہیں تاکہ وہ ملک کی اعلیٰ اَقدار کو برقرار رکھ سکیں۔ جموں و کشمیر پولیس کو ہمیشہ دہشت گرد خطرات کے خاتمے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔‘‘
اُنہوں نے فوجداری نظام اِنصاف کے پانچ ستونوں پولیس، پراسکیوشن، عدلیہ، فارنسک اور جیل پر زور دیا کہ وہ ترقی کے عمل میں سرگرم کردار ادا کریں اور سب کے لئے انصاف کو یقینی بنائیں۔
منوج سِنہانے پولیس کے نظام کو مضبوط بنانے، منشیات کی سمگلنگ، نئے جرائم کے رُجحانات اور جھوٹے بیانیوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے اِختراع اور جدید ٹیکنالوجی اَپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اُنہوںنے پولیس اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ اُنہوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ جموں و کشمیر پولیس متعدد فلاحی پروگرام عملا رہی ہے تاکہ پولیس کے بہادر شہدأکے اہلِ خانہ آرام اور وقار کی زِندگی گزارسکیں۔
ڈِی جی پی جموں و کشمیر پولیس شری نلین پربھات نے اُن بہادر پولیس اہلکاروں کے نام پڑھ کر سُنائے جنہوں نے فرض کی راہ میں اَپنی جانیں نچھاور کیں۔ شہدأ کی یاد اور احترام میں ہتھیار اُلٹے کئے گئے اور دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے تقریب کی قیادت کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج زیون میں پولیس شہدأ کی یادگارمیں ایک پُر وقار تقریب کی قیادت کی جس میں اُنہوں نے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اَپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ تقریب پولیس یومِ یادگار کے موقعہ پر منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکی جو اِس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھے۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ کابینہ وزرأسکینہ ایتو اور جاوید احمد ڈار کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ نے شہدأ کی جرأت اور عظیم قربانیوں کے اعتراف میں یادگار پر گُل دائرے چڑھائے۔
یاد گاری تقریب میں متعدد اراکینِ قانون ساز اسمبلی نے بھی شرکت کی اور شہید ہوئے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے گُل دائرے چڑھائے ۔
اِس موقعہ پرسینئر سرکاری اَفسران اور پولیس اَفسران بھی موجود تھے جن میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر نلین پربھات، ایڈیشنل ڈِی جی پی (آرمڈ) آنند جین اور پرنسپل سیکرٹری داخلہ محکمہ شامل تھے۔
گُل دائرے چڑھانے کی تقریب کے بعد وزیراعلیٰ جو کہ مہمانِ خصوصی بھی تھے ، نے خون کے عطیہ کیمپ کا معائینہ کیا جو یادگار ی تقریب کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے رَضاکاروں سے گفت شنید کی اور ان کے اِنسانی ہمدردی کے جذبے کی سراہنا کی اور کمیونٹی فلاح و بہبود کے لئے اُن کی بے لوث خدمات کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں