نعت اقدسﷺ

نعت اقدسﷺ

سعید قادری

سرکار دو جہان ہیں وہ شاہ بحر و بر
وہ رحمت تمام ہیں ہر غم کے چارہ گر
تخصیص اک مکاں کی نہیں کل جہان میں
آقا سے پہلے زور تھا ظلمت کا سر بسر
آدم ہوں یا کہ نوح ہوں یا ہوں کہ وہ مسیح
سب پر کرم ہے آپ کا نبیوں کے تاجور
یوسف تکے ہیں تکتے ہیں ہر آن بالیقیں
جبریل در کے خادم و ہمراز ہمسفر
کنکر نے کلمہ ایسا پڑھا اس کے مشت میں
بوجہل دنگ رہ گیا آقا کو دیکھ کر
جب سے لیا صبا نے ہے بوسہ مزار کا
رہنے لگا دماغ ہے اب اس کا عرش پر
اعجاز مصطفٰے ہے کہ ہجرت کی شب علی
سوئے ہوئے ہیں گھر میں نبی کے وہ بے خطر
سلمان ہوں کہ بوذر و طلحہ ترے غلام
زہرہ حسن حسین ترے پارئہ جگر
تیرے غلام آج بھی بھرتے ہیں جھولیاں
وہ سب کے سب ہیں دیکھئے دکھیوں کے چارہ گر
تیری ثنا میں چلتا رہے رات دن قلم
ہو جائے میری فکر زمانے میں معتبر
کیا کوئی کر سکے گا ثنا تیری مصطفٰے
” بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر “
ہے مہد سے ہی معجزہ ظاہر میاں سعید
انگلی کے اک اشارے پہ جھکتا رہا قمر
٭٭٭٭

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

LIC نے حکومتِ ہند کو 12,207.25 کروڑ روپے کا منافع چیک پیش کیا

  جنگ نیوز ڈیسک  نئی دہلی، 29 جولائی: LIC آف انڈیا...

بارہمولہ میں انڈر۔17 سبروتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک بارہمولہ/ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس،...

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...