جموں و کشمیر حکومت نےGST 2.0 اصلاحات متعارف کروائیں

جنگ نیوز ڈیسک

جموں/حکومت جموں و کشمیر نے 22 ستمبر 2025 سے نئی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات 2.0 نافذ کر دی ہیں، جو قومی ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور صارفین کی فلاح و بہبود کے لیے اس کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ اس اصلاح کے تحت جی ایس ٹی کے نظام کو آسان بنایا گیا ہے، متعدد ٹیکس سلیبز کو صرف دو بنیادی نرخوں تک محدود کیا گیا ہے—ضروری اشیاء کے لیے 5% اور زیادہ تر دیگر اشیاء اور خدمات کے لیے 18%۔ اس اقدام سے گھریلو اخراجات، انشورنس، ادویات، تعلیم اور اہم روزگار شعبوں پر مالی بوجھ کم ہونے کی توقع ہے۔
مؤثر، شفاف اور عوامی مرکزیت والے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے تمام اہم محکموں میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) اپنائے ہیں: ریاستی ٹیکس، قانونی میٹروولوجی، صحت و طبی تعلیم، اور صنعت و تجارت۔ ضلعی اور ڈویژنل عملہ مارکیٹ نگرانی کو بڑھائے گا، قیمتوں کی درست تبدیلی کی تصدیق کرے گا اور ہر ضلع میں جی ایس ٹی سہولت مراکز اور سیکٹورل ہیلپ لائنز کے ذریعے شہریوں کو براہِ راست معاونت فراہم کرے گا۔

GST 2.0کے نفاذ کے لیے7 مرحلوں پر مشتمل پروٹوکول اپنایا گیا ہے:
٭ پالیسی کمیونیکیشن: صنعت اور تجارتی ایسوسی ایشنز کو نرخوں میں کمی کے واضح نوٹس جاری کرنا۔
٭ آگاہی اور صلاحیت سازی: ویبینارز، بروشرز، ریڈیو اور سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے معلومات کی ترسیل۔
٭ نگرانی اور دستاویزی کارروائی: انوائسز کی جمع آوری اور قیمتوں کے رضا کارانہ اعلامیے کے ذریعے تعمیل کا ریکارڈ۔
٭ صارف فیڈبیک میکانزم: فیڈبیک باکس، ہیلپ لائنز اور واٹس ایپ چیٹ بوٹس کے ذریعے شہری شرکت کی سہولت۔
٭ نفاذ اور بین المحکمہ ہم آہنگی: زمینی معائنہ، مشترکہ اینٹی پروفیٹیرنگ ڈرائیوز اور محکمہ جاتی اقدامات۔
٭ عوامی آگاہی مہمات: بینرز اور کمیونٹی سرگرمیوں کے ذریعے جی ایس ٹی کے فوائد اجاگر کرنا۔
٭ جائزہ اور رپورٹنگ: DIC اور ڈائریکٹر سطح پر معمول کے جائزے اور کارکردگی رپورٹنگ۔

سہولت مراکز ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی 2.0 سمجھنے، ریٹرنز فائل کرنے، HSN کوڈز کو ری میپ کرنے اور شکایات حل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
قانونی میٹروولوجی کے اہلکار MRP کی تبدیلیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، شفاف لیبلنگ پر عملدرآمد کرا رہے ہیں اور زائد قیمت یا لیبل خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر رہے ہیں۔ صحت و طبی تعلیم کا محکمہ مواصلاتی مہمات چلا رہا ہے اور سرپرائز معائنہ کر رہا ہے تاکہ ادویات اور صحت کی خدمات پر ٹیکس میں کمی مکمل طور پر مریضوں تک پہنچے۔ صنعت و تجارت کا محکمہ کاروباری اداروں اور نئے صارف شکایات پورٹل کے ذریعے صنعت کی تعمیل اور صارف شکایات کا فوری حل یقینی بنا رہا ہے۔
جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے “فیسٹیول بونانزا” کے طور پر بیان کیے جانے والے جی ایس ٹی0.2کو قیمتوں میں شفافیت، کاروبار کی آسانی اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع کے لیے تاریخی قدم قرار دیا گیا ہے۔ حکومت اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ سخت نگرانی، کھلی معلومات اور صارفین کے تحفظ کے ذریعے جی ایس ٹی0.2کے فوائد ہر شہری تک جلد پہنچیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...