جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/شافیعہ گلفام/جموں و کشمیر کے ثقافتی ورثے کو دنیا تک پہنچانے کے لئے SNOWTALES نامی OTT پلیٹ فارم وجود میں آیا ہے۔ سرینگر کے ٹائیگور ہال میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے جموں کے دو بھائی ورون شرما اور اور ساجن کیرنی نے کہا کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو پوری دنیا کے ناظرین کو مقامی کہانیاں، صلاحیتوں اور ورثے کو لینے کا وعدہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ SNOWTALES نامی OTT کی تکمیل کرنا ساجن کیرنی ہے جو ایک مظبوط مارکیٹنگ اور اسٹریٹجک پس منظر لاتا ہے اور ساجن اپنی مہارت کے ساتھ مل کر مقامی صلاحیتوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔
اپنے ورثے کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر کو کہانی سنانے کا ایک مرکز بنانا چاہتے ہیں جس سے دنیا نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ SNOWTALES نامی OTT کے قیام سے جموں و کشمیر کے ہنرمند اور ابھرتے ہوئے مقامی فلم سازوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔


