جموں کشمیر بینک کی 87ویں سالانہ عام میٹنگ

بلال بشیر بٹ

سرینگر/جنگ نیوز/جموں کشمیر بینک نےمنگل کوSKICC میں اپنی 87ویں سالانہ عام میٹنگ (AGM) منعقد کی جس میں مالی سال 2024-25 کے لئے 215 فیصد ڈویڈنڈ کا اعلان کیا گیا۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب بینک نے اپنے شیئر ہولڈرز کو منافع دیا ہے۔

میٹنگ کی صدارت ایم ڈی و سی ای او امتاوا چٹرجی نے کی، جس میں ڈائریکٹرز، پرنسپل سیکریٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سدھیر گپتا، اعلیٰ افسران اور بڑی تعداد میں شیئر ہولڈرز شریک ہوئے۔

پرنسپل سیکریٹری فائنانس نے کہا کہ شیئر ہولڈرز اور صارفین کا اعتماد بینک کی اصل طاقت ہے اور اسے مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بینک گاہکوں پر خصوصی توجہ دے، ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرے اور کاروبار کو جموں و کشمیر کے اندر اور باہر وسعت دے۔ ساتھ ہی انہوں نے حالیہ پہلگام حملے جیسے چیلنجوں کے باوجود بینک کی مزاحمت اور ترقی کی صلاحیت پر اعتماد ظاہر کیا۔

ایم ڈی و سی ای او نے کہا کہ سال 2024-25 بینک کے لئے سنگ میل ثابت ہوا ہے کیونکہ ریکارڈ منافع، ڈپازٹس اور ایڈوانسز میں دوہرے ہندسے کی ترقی اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں 92 فیصد سے زیادہ حصہ داری درج ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بینک نے کارپوریٹ قرضوں کے لئے سینٹرلائزڈ پروسیسنگ سینٹر قائم کیے اور CSR کے تحت 31 کروڑ روپے صحت، تعلیم اور ماحولیات جیسے شعبوں پر خرچ کیے۔

آنے والے پانچ برسوں کے لئے ہدف رکھا گیا ہے کہ بینک کا بزنس پانچ لاکھ کروڑ اور سالانہ خالص منافع پانچ ہزار کروڑ تک پہنچایا جائے۔

میٹنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شیئر ہولڈرز نے بینک کی کارکردگی کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...