حقیقی آزادی کا مفہوم

آج بھارت اپنی آزادی کا 79واں یومِ جشن منا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں اُن بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت غلامی کی طویل زنجیریں ٹوٹیں اور قوم کو سانس لینے کا آزاد ماحول نصیب ہوا۔ ہزاروں جانبازوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جلاوطنی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، تب جا کے یہ وطن آزاد ہوا۔
آزادی کا اصل مفہوم صرف بیرونی حکمران سے نجات نہیں بلکہ اندرونی بیماریوں سے بھی چھٹکارا ہے۔ جب تک ملک میں طرف داری، اقربا پروری، ذات پات کی تفریق، خاندانی حکمرانی اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے جاری رہیں گےتب تک یہ آزادی ادھوری رہے گی۔
حقیقی آزادی تب ہوگی جب ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہو، جب کسی کو اس کے مذہب، عقیدے یا زبان کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے، جب انصاف کا ترازو سب کے لئے برابر ہو۔
ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی کے بعد سے اب تک جو ترقی ہوئی ہے وہ قابلِ فخر ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ناانصافی، بدعنوانی اور نفرت کی سیاست نے اس روشنی میں اندھیرے کی لکیریں بھی کھینچی ہیں۔ اگر ہم نے ان رجحانات کا سدباب نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں ایک ایسے معاشرے کی وارث ہوں گی جہاں آزادی محض ایک رسمی دن کی تقریب رہ جائے گی۔
آزادی کے اس دن ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اس ورثے کو کس طرح محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم نہ صرف اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے بلکہ اپنے فرائض بھی دیانت داری سے ادا کریں گے۔ یہی قربانی کے ان سپوتوں سے حقیقی وفا ہوگی جنہوں نے ایک آزاد ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں 40 سالہ شخص کی گھر سے لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

سرینگر۔ حکام کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر کے...

روس کا یوکرین پر 280 ڈرونز اور 70 سے زیادہ میزائلوں سے بڑا حملہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جمعرات کے روز...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشینگوئی

سرینگر، 30 جولائی محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر...

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...