ناظم اطلاعات نےDIPR کمپلیکس سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

سری نگر/ڈائریکٹر اِنفارمیشن نتیش راجورا نے 79ویں یوم آزادی کے موقعہ پر آج پولوویو میں واقع محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) کمپلیکس میں قومی پرچم لہرایا۔

تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز وویک پوری، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر اوراے وی) جاوید احمد سمیت ڈائریکٹوریٹ کے دیگر سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر ڈائریکٹر اطلاعات نے یوم آزادی کی دلی مبارک باد پیش کی۔

اُنہوں نے مجاہدین آزادی کے شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی یکجہتی و سا لمیت کے اَصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے عوام تک مستند معلومات پہنچانے میں عملے کی لگن اور محنت کو سراہا اور انہیں مزید جذبے اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

اُنہوں نے اپنے خطاب میں ہر فرد کو قوم کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

رفیع آباد میں فیشن ڈیزائننگ سنٹر کا افتتاح 

بارہمولہ 12    ستمبر 2026 ء؁  وزیر برائے زراعت ،...

BRICS اعلامیہ میں پہلگام حملے کی مذمت

جنگ نیوز نئی دہلی/برکس ممالک کے رہنماؤں نے 22 اپریل...

ڈاکٹر عزیز حاجنی کی پانچویں برسی کے موقعہ پر  ادبی اجتماع اور یوتھ کوئز کا انعقاد

  جنگ نیوز حاجن/کشمیری زبان و ادب کے ممتاز ادیب، نقاد،...

چیف جسٹس نے سری نگر میں تیسری قومی لوک عدالت کا افتتاح کردیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) سری...