پاکستان نے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا: عمر عبداللہ

جنگ نیوز ڈیسک

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے جان بوجھ کر سرحدی علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ شیلنگ کے دوران گھروں کی تباہی اور جانی نقصان نے مقامی آبادی کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
یورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا، "جس انداز سے شیلنگ ہوئی ہے، وہی پیٹرن ٹنگدار، راجوری اور پونچھ میں بھی دیکھا گیا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا دانستہ عمل تھا۔”
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد دی جا رہی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت طویل المدتی اقدامات بھی اٹھائے گی، جن میں سرحدی علاقوں میں بنکرز کی تعمیر سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ سکون کے باعث بنکرز کی مانگ کم ہو گئی تھی، مگر اب یہ ایک مشترکہ مطالبہ بن چکا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ایل او سی کے قریب بنکرز کی تعمیر کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا، "ریلیف کے بعد ہمارا اگلا اہم قدم بنکرز ہوں گے تاکہ عوام کو مستقبل میں تحفظ حاصل ہو۔”عمر عبداللہ نے کہا، "ہم نے یہ جنگ شروع نہیں کی، یہ ایک ردعمل تھا پاہلگام واقعے کے بعد۔ اصل درد وہی لوگ جانتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو دفنایا ہے۔”انہوں نے ڈی جی ایم اوز کی سطح پر ہونے والی بات چیت کو سراہا جس کے بعد سرحدی علاقوں میں کچھ حد تک سکون آیا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ دیرپا امن ہی اصل ہدف ہونا چاہیے۔ "جب سرحد پار سے بندوقیں خاموش ہوں گی، ہماری طرف سے بھی خاموش ہو جائیں گی۔

تشدد کسی کے لیے فائدہ مند نہیں۔”سماجی رابطہ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عمر عبداللہ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے یورہ کے متاثرہ علاقوں — سلام آباد، لگامہ، بندی اور گنگال — کا دورہ کیا، اور نرگس بیگم کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جو حالیہ شیلنگ میں جاں بحق ہوئیں۔انہوں نے کہا، "میری خواہش تھی کہ یہ دورے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ہوتے، مگر افسوس کہ مجھے تعزیت کے لیے آنا پڑا۔ میرے لوگوں کا درد میرے لیے ذاتی ہے۔”عمر عبداللہ نے مقامی عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین زلزلوں اور شیلنگ کے باوجود ہر بار نئے عزم کے ساتھ اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...