غزل- میر شہریار

میر شہریار

کون ہوں کیا ہوں یہ سب بتانے سے قاصر ہوں میں

یوں سمجھ خود ہی منزل ہوں خود ہی مسافر ہوں میں

تو ابھی دے رہا ہے مجھے پارسا کا خطاب

پر ابھی کوئی یہ کہہ رہا تھا کہ کافر ہوں میں

ساتھ تو چل رہے ہیں مگر یونہی مجبوری میں

وہ مری امرتا ہے نہ ہی اس کا ساحر ہوں میں

رنگوں کا شیدا ہوں اور پروانہ ہوں حسن کا

فسلفی ہوں کوئی اور نہ ہی کوئی شاعر ہوں میں

جانے کیا بات ہے تجھ میں میں کچھ نہیں کہہ سکا

ورنہ اے میری جاں دل دکھانے میں ماہر ہوں میں

دنیا کی ان فضاؤں سے کیا لینا دینا مرا

اپنے ہی آسمانوں کا اپنا سا طائر ہوں میں

کوئی شامل نہیں اس فسانے میں میرے سوا

خود ہی تصویر خود رنگ اور خود مصور ہوں میں

دنیا والو مجھے کم نہ سمجھو پڑھو غور سے

ذات کے بابِ اول کا اک حرفِ آخر ہوں میں

میرے منکر تجھے تو زرا سی بصیرت نہیں

دیکھ تو دنیا کے ذرے ذرے میں ظاہر ہوں میں

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...

دردِ غربت اور احساسِ انسانیت

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض منظر ایسے ہوتے ہیں...