جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 23 نومبر: سرینگر پولیس نے شہری رابطہ پروگرام (CAP) کے تحت قمرواری کے طبلہ گراؤنڈ میں تیسرا ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا، جس میں ویسٹ زون سرینگر کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی میچ معصوم کرکٹ کلب بالہامہ اور کھونموہ ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ 26 نومبر کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جبکہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او ویسٹ سرینگر ادیتی ورما (IPS)، ڈی ایس پی زرکہ، ڈی ایس پی نذیر احمد تیلی، ایس ایچ او اَتھر پرویز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔
پولیس کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانا ہے۔


