پاکستانی وزیر کو تاج محل، ہمایوںمقبرہ اور دلی ہاٹ جانے کی اجازت مل گئی

جنگ نیوز ڈیسک‎

نئی دہلی/وزارتِ خارجہ (MEA) نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مسعود ملک اور ان کے وفد کو تاج محل، ہمایوں کا مقبرہ، دلی ہاٹ اور قلعہ رائے پتھورا جانے کی اجازت دے دی ہے، تاہم حضرت نظام الدین درگاہ کے دورے کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منظوری نہیں ملی۔
حکام کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے مذکورہ تاریخی و ثقافتی مقامات کے دوروں کی اجازت طلب کی تھی، جن میں سے بیشتر کو سکیورٹی جانچ کے بعد کلیئر کیا گیا۔
مسعود ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) تہذیبی مکالمہ فورم میں شرکت کے لئے بھارت آئے ہیں۔ 2023 میں بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے بعد یہ کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا تقریباً تین سال بعد بھارت کا دورہ ہے۔
فورم میں مشترکہ تہذیبی ورثے، ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔ مسعود ملک نے بھی ثقافت اور تہذیب کو سرحدوں سے بالاتر قرار دیتے ہوئے علاقائی تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...