سرینگر/ہ س/بڈگام ریلوے اسٹیشن پر 1600 کلوگرام مبینہ غیر معیاری گوشت ضبط کیے جانے کے بعد وادی کشمیر کی ہوٹل صنعت، ریستورانوں اور گوشت فروشوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ تاجروں کے مطابق لوگ باہر کھانے اور گوشت خریدنے سے گریز کر رہے ہیں، جس سے ہزاروں افراد کے روزگار کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
سری نگر کے ایک ریستوران مالک نے گاہکوں کی تعداد میں تقریباً 60 فیصد کمی کا دعویٰ کیا، جبکہ بڈگام کے ریستوران مالک امجد علی نے ملازمین کو عارضی چھٹی پر بھیجنے کا خدشہ ظاہر کیا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کے صدر طارق غنی نے حکومت کو سات دن کی مہلت دیتے ہوئے ملوث افراد کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر ریستوران بند کرنے کی اپیل کی جائے گی۔
سڑے گوشت کی ضبطی سے ہوٹل صنعت متاثر، کاروبار میں گراوٹ