بل سہولیات پلس ایپ مکمل طور پر فعال، کے پی ڈی سی ایل کی وضاحت

فیضان پنجابی 

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر، 20 نومبر: کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے واضح کیا ہے کہ بل سہولیات پلس موبائل ایپ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور اس کی خدمات میں کوئی عمومی رکاوٹ نہیں ہے۔ تاہم، چند مخصوص اسمارٹ میٹر صارفین کے بجلی استعمال اور روزانہ بلوں کی تازہ کاری میں تکنیکی مسئلہ درپیش ہے۔

کے پی ڈی سی ایل نے اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبر ’’8 نومبر سے بل سہولیات ایپ جزوی طور پر بند‘‘ کے جواب میں کہا کہ یہ مسئلہ صرف ان صارفین تک محدود ہے جن کے یہاں کِمبل کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ میٹر نصب ہیں، جن کی تنصیب اور دیکھ بھال ٹی کے سی انویل انرجیز کے ذمہ ہے۔

محکمے کے مطابق کِمبل کے ہیڈ اینڈ سسٹم (ایچ ای ایس) میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث میٹروں سے روزانہ کی ریڈنگ مرکزی نظام کے ذریعے بلنگ نظام تک منتقل نہیں ہو پا رہی ہے۔ یہ نظام میٹروں سے بجلی کے استعمال کا ریکارڈ حاصل کرکے اسے بلنگ کے نظام تک پہنچانے کا کام انجام دیتا ہے۔

کے پی ڈی سی ایل نے واضح کیا کہ متاثرہ اسمارٹ میٹر مکمل طور پر فعال ہیں اور بجلی کے استعمال کا ریکارڈ مسلسل محفوظ کر رہے ہیں، تاہم مواصلاتی رابطے میں خرابی کے باعث یہ معلومات بلنگ نظام تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین کی روزانہ کھپت اور بجلی کے بل بل سہولیات پلس ایپ پر تازہ نہیں ہو رہے ہیں۔

محکمے نے بتایا کہ اس کے تکنیکی ماہرین انویل میٹرز اور کِمبل کمپنی کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہے ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ چند روز میں نظام کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

متاثرہ صارفین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کے پی ڈی سی ایل نے کہا کہ تکنیکی مسئلہ حل ہونے تک ان کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کیے جائیں گے۔ مزید برآں، زیر التوا بل جاری ہونے کے بعد صارفین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مناسب مہلت فراہم کی جائے گی۔

کے پی ڈی سی ایل نے صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون اور صبر و تحمل کے لیے شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...