PIBجموں اور JKPCCکے اشتراک سے ایک صحافتی نشست کا انعقاد

جنگ نیوز

جموں/پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) جموں نے جموں و کشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے اشتراک سے ٹھوس کچرے کے انتظام سے متعلق قواعد 2026 پر صحافتی نشست منعقد کی، جس میں کچرے کی علیحدگی، سائنسی تلفی اور عوامی تعاون کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
جے کے پی سی سی کے چیئرمین واسو یادو نے بتایا کہ نئے قواعد کے تحت کچرے کو منبع پر ہی 4 اقسام، تر، خشک، صفائی سے متعلق اور خصوصی احتیاط کے متقاضی فضلے میں تقسیم کرنا ہوگا۔ خلاف ورزی پر جرمانوں اور ماحولیاتی معاوضے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔
پی آئی بی جموں کی ڈائریکٹر نیہا جلالی نے صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لئے عوامی بیداری اور ذرائع ابلاغ کے کردار پر زور دیا۔
جموں میونسپل کارپوریشن کی کمشنر آیوشی سودن نے بتایا کہ عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر فی خلاف ورزی 10000 روپے جرمانہ اور 5000 روپے صارف فیس عائد ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے صفائی سے متعلق شکایات ’مائی جموں‘ ایپ پر درج کرنے کی اپیل کی۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر سید ابوالقاسم نے بتایا کہ آچن کچرا گاہ میں اب تک 91789 ٹن کچرے کو پراسیس کیا جاچکا ہے۔ وہاں 361 کروڑ روپے کی لاگت سے روزانہ 800 ٹن کچرا پراسیس کرنے والا مربوط کارخانہ قائم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ روزانہ 125 ٹن تعمیراتی ملبہ پراسیس کرنے والا کارخانہ دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...