اردو کا شاندار ماضی، مگر مستقبل عملی اقدامات کا محتاج

جاوید جمال الدین

اردو زبان کے تحفظ، فروغ اور مستقبل کے حوالے سے ہر سال تقاریب، مشاعرے، سیمینار اور مذاکرے منعقد ہوتے ہیں۔ اردو سے محبت کے دعوے بھی بڑے جوش و خروش سے کیے جاتے ہیں، لیکن بنیادی سوال آج بھی برقرار ہے کہ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں اردو زبان، اس کے تعلیمی اداروں، نئی نسل اور مستقبل کے لئے کیا ٹھوس کام ہورہا ہے؟ کیا اردو کے نام پر تقریبات اور جذباتی اظہار ہی اس کی بقا کی ضمانت بن سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو اردو کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سنجیدہ اور عملی کوششیں کہاں ہیں؟
چند سال قبل، جب میں روزنامہ راشٹریہ سہارا کا ممبئی میں ریزیڈنٹ ایڈیٹر تھا، سہارا پریوار بحرانی دور سے گزر رہا تھا۔ پیرا بینکنگ معاملات میں سہارا انتظامیہ اور سیبی کے درمیان تنازع کے باعث سبرت رائے عرف سہارا شری کو جیل جانا پڑا۔ ممبئی کے سہارا اسٹار ہوٹل میں تقریباً چار ہزار ملازمین سے انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا اور سوالات کے جواب دیے۔
اسی دوران مجھے مائک ملا اور میں نے سوال کیا کہ اردو اخبار نکالنے کے پیچھے ان کا مقصد کیا تھا؟ میں نے مولانا الطاف حسین حالی کے حوالے سے بتایا کہ 1857ء کے بعد انگریزوں نے مسلمانوں کے ساتھ اردو اور گنگا جمنی تہذیب کو بھی نشانہ بنایا۔ سرسید احمد خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو سو سال بعد ہندوستان میں اردو کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ ایسے میں سہارا نے ملک کے مختلف شہروں سے اردو اخبارات نکال کر اردو صحافت کو نئی زندگی دی، لیکن ان کی بقا کے لئے مسلسل توجہ ضروری تھی۔
سبرت رائے نے جواب دیا کہ اردو ہندوستان کی اپنی زبان اور گنگا جمنی تہذیب کا حصہ ہے، کسی ایک طبقے کی زبان نہیں۔ اسی مقصد کے تحت مختلف شہروں سے اردو اخبار شائع کیا گیا اور اسے اردو والوں کی ترجمانی کا ذریعہ بنایا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زبان اور صحافت کی بقا کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔
تاہم افسوس کہ سہارا کمپنی کے بحران سے روزنامہ اردو سہارا بھی متاثر ہوا اور چند ماہ قبل ملک کے تمام مراکز بند ہونے کے ساتھ اخبار کی اشاعت بھی ختم ہوگئی۔
یہ خوش آئند ہے کہ ملک میں ہندی اور انگریزی کے بعد اردو اخبارات کی اشاعت بھی نمایاں ہے اور انٹرنیٹ و سوشل میڈیا نے اردو صحافت کو نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک معروف اردو ہفت روزہ کے مدیر کی ریل میں ہندی اور رومن رسم الخط میں عنوان درج کیے جانے پر میں نے تبصرہ کیا۔ میرا مقصد کسی فرد کی مخالفت نہیں بلکہ یہ سوال اٹھانا تھا کہ اگر اردو ادارے اپنی تشہیر میں اردو رسم الخط کو ترجیح نہیں دیں گے تو نئی نسل میں زبان کی اہمیت کیسے پیدا ہوگی؟ افسوس کہ اس معاملے پر کوئی سنجیدہ جواب سامنے نہیں آیا۔
یہ صورت حال کسی ایک ادارے تک محدود نہیں۔ اردو کی محبت اکثر مشاعروں، مبارک باد کے پیغامات اور رسمی تقاریر تک محدود ہوگئی ہے، جب کہ حقیقی خدمت تعلیم، تحقیق، روزگار، جدید علوم اور نئی نسل کی تربیت کے ذریعے ممکن ہے۔
اردو کی پیدائش اور مشترکہ تہذیبی ورثہ
اردو ہندوستان کی تہذیبی، لسانی اور سماجی تاریخ سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ یہ کسی ایک دن یا حکم کے نتیجے میں وجود میں نہیں آئی بلکہ صدیوں کے لسانی میل جول اور تہذیبی اشتراک سے پروان چڑھی۔
مقامی بولیوں، خصوصاً کھڑی بولی، برج بھاشا اور ہریانوی کے ساتھ فارسی، عربی اور ترکی کے اثرات نے اس زبان کی تشکیل میں کردار ادا کیا۔ دہلی اور شمالی ہندوستان میں اس کا ارتقا ہوا، جب کہ دکن میں بھی مضبوط ادبی روایت قائم ہوئی۔ مختلف ادوار میں اسے ہندوی، دہلوی، ہندوستانی، ریختہ اور دکنی جیسے ناموں سے یاد کیا گیا۔
اردو کے نام کی نسبت ترکی لفظ ’’اوردو‘‘ سے بیان کی جاتی ہے، جس کے معنی لشکر یا شاہی چھاؤنی ہیں، لیکن اردو کو محض فوجی چھاؤنیوں کی زبان قرار دینا درست نہیں، کیونکہ اس کی تشکیل ایک طویل سماجی اور تہذیبی عمل کا نتیجہ ہے۔
دکن میں پندرھویں سے سترھویں صدی کے دوران اردو ادب نے ترقی کی، جب کہ شمالی ہندوستان میں میر، سودا اور خواجہ میر درد نے اسے ادبی وقار عطا کیا۔ انیسویں صدی میں غالب، ذوق، مومن، سرسید احمد خان، حالی اور شبلی نعمانی نے شاعری، نثر، صحافت اور علمی تحریروں کے ذریعے اس کے دائرے کو وسیع کیا۔
بعد کے زمانے میں پریم چند، فراق گورکھپوری، کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی، عصمت چغتائی، منٹو، فیض احمد فیض اور جوش ملیح آبادی سمیت بے شمار ادیبوں نے اردو کو عالمی شناخت عطا کی۔
اردو کی ترقی میں مسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں، سکھوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اہل قلم نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ منشی پریم چند، فراق گورکھپوری، پنڈت برج نارائن چکبست، کرشن چندر اور راجندر سنگھ بیدی مشترکہ ادبی ورثے کی روشن مثالیں ہیں۔
اردو کو کسی ایک مذہب یا فرقے کی زبان قرار دینا اس کی تاریخ اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی روایت کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔
مذہب اور شناخت سے آگے اردو کی افادیت
اردو ہماری تہذیب، ثقافت، تاریخ اور علمی ورثے کی امین ہے۔ اس زبان نے محبت، رواداری، اخوت اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
برصغیر کے مسلمانوں کا بڑا دینی، فقہی، تفسیری، اصلاحی اور صوفیانہ سرمایہ اردو میں محفوظ ہے۔ قرآن مجید کے تراجم، احادیث کی تشریحات، فقہی کتابیں، سیرت، اسلامی تاریخ اور اصلاحی لٹریچر کا وسیع ذخیرہ اردو میں موجود ہے، لیکن نئی نسل کو اس علمی اہمیت سے پوری طرح آگاہ نہیں کیا جارہا۔
اردو کو کسی مخصوص مذہب سے وابستہ کرنے کی کوششوں نے بھی اس کے دائرے کو محدود کیا ہے۔ اردو اور ہندی ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی روایتیں ہیں۔ دونوں کے درمیان لسانی قربت اور صدیوں کے سماجی میل جول کی تاریخ موجود ہے۔ ضرورت ہے کہ انہیں مقابل زبانوں کے بجائے مشترکہ ورثے کے طور پر فروغ دیا جائے۔
سرکاری سطح پر اردو کی موجودگی اور زمینی حقیقت
یہ کہنا درست نہیں کہ ہندوستان میں اردو کے لئے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے متعدد اداروں کی ویب سائٹوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر اردو مواد دستیاب ہے۔
الیکشن کمیشن، محکمہ ڈاک، پریس انفارمیشن بیورو، وزارت اقلیتی امور، قومی انسانی حقوق کمیشن اور حج کمیٹی سمیت مختلف اداروں کی ویب سائٹوں پر اردو معلومات موجود ہیں۔ بعض ریاستوں میں بینکنگ، اے ٹی ایم اور انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولتوں میں بھی اردو استعمال ہوتی ہے۔ متعدد ریلوے اسٹیشنوں پر ناموں کی تختیاں اردو میں نصب ہیں۔
تاہم سفر کے دوران اتر پردیش اور مہاراشٹر کے بعض علاقوں میں اردو تختیاں ہٹانے یا نئے بورڈوں میں اردو کو نظر انداز کرنے کا رجحان بھی محسوس ہوا۔ آگرہ جیسے تاریخی شہر کے بعض ریلوے اسٹیشنوں پر اردو تختیوں کی عدم موجودگی توجہ طلب ہے۔
میں نے صحافتی اور سفری تجربات کے دوران ممبئی، احمد آباد، جے پور، نئی دہلی، لکھنؤ، بھوپال، پٹنہ، بنگلور اور حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں اردو تختیاں دیکھی ہیں۔ آزادی کے تقریباً آٹھ دہائیوں بعد بھی سرکاری اور عوامی مقامات پر اردو کی موجودگی اطمینان بخش ہے، اگرچہ بعض جگہ املا کی غلطیاں اصلاح طلب ہیں۔
تاہم کسی زبان کی ترقی کا اندازہ صرف تختیوں یا ویب سائٹوں پر اس کی موجودگی سے نہیں لگایا جاسکتا۔ اصل پیمانہ تعلیم، انتظامیہ، روزگار، کاروبار، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی میں اس کا استعمال ہے۔
ممبئی میں اردو کا سکڑتا دائرہ
عروس البلاد ممبئی میں اردو کی مضبوط تعلیمی اور ادبی روایت کے ساتھ اس کے عوامی استعمال میں کمی بھی محسوس ہوتی ہے۔ جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی اور ملی جلی آبادی والے علاقوں میں کبھی دکانوں، عمارتوں اور سڑکوں پر اردو تختیاں عام تھیں، لیکن وقت کے ساتھ یہ منظر محدود ہوگیا۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اردو تختیاں لگانے کا سلسلہ بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔ بعض علاقوں میں مقامی نمائندوں کی کوششوں سے تختیاں نصب ہوتی ہیں، لیکن یہ مستقل شہر گیر پالیسی نہیں ہے۔
ممبئی کے بعض اردو اسکولوں کی بندش، تعلیمی معیار، بنیادی سہولتوں اور اساتذہ کی کمی بھی تشویش کا باعث ہے۔ اردو اخبارات کی اشاعت اور قارئین کی تعداد میں تبدیلی نے بھی زبان کے روایتی حلقوں کو متاثر کیا ہے۔
ممبئی جیسے کثیر لسانی شہر میں اردو سمیت تمام بڑی زبانوں کی نمائندگی شہری شناخت کا حصہ ہونی چاہیے۔
مہاراشٹر میں اردو تعلیم
مہاراشٹر میں اردو تعلیم کی تاریخ خاص توجہ کی مستحق ہے۔ ریاست کی تشکیل کے بعد اردو ذریعہ تعلیم کو برقرار رکھنے کے لئے مسلم رہنماؤں، دانشوروں اور تعلیمی اداروں نے کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں مصطفیٰ فقیہ کا نام نمایاں ہے، جنہوں نے اردو ذریعہ تعلیم کے حق میں آواز بلند کی اور انجمن اسلام جیسے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔
اردو تعلیم ممبئی سے آگے بھیونڈی، مالیگاؤں، اورنگ آباد، بیڑ، عثمان آباد، ناندیڑ، جلگاؤں، پونے، شولاپور، ناگپور اور مراٹھواڑہ و ودربھ کے دیگر علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے تحت پرائمری، اپر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر اردو تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ اردو اور ہندی ذریعہ تعلیم کے طلبہ کی بڑی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ان زبانوں کی تعلیمی اہمیت برقرار ہے۔
مہاراشٹر میں ساڑھے چار ہزار سے زائد اردو میڈیم اسکولوں کے اعداد و شمار بھی سامنے آتے رہے ہیں، لیکن ان کی تازہ سرکاری تصدیق اور ضلع وار تفصیلات ضروری ہیں۔
اردو میڈیم اسکولوں میں سائنس، ریاضی، کمپیوٹر اور انگریزی کی تعلیم بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اردو ذریعہ تعلیم کا مطلب جدید تعلیم سے دوری نہیں ہونا چاہیے۔ اردو کے ساتھ دیگر زبانوں پر عبور طلبہ کے لئے مستقبل کے مواقع بڑھا سکتا ہے۔
اردو اسکولوں کی بقا اور نئی نسل
اردو زبان کے مستقبل کا سب سے اہم تعلق اس کے تعلیمی اداروں سے ہے۔ اگر اسکول کمزور ہوں، اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہو اور طلبہ کو جدید سہولتیں نہ ملیں تو محض تقریبات سے زبان کا مستقبل محفوظ نہیں ہوسکتا۔
والدین بچوں کو اردو پڑھنے اور لکھنے کی ترغیب دیں۔ گھروں میں اردو کتابوں، اخبارات اور رسائل کے مطالعے کا ماحول پیدا کیا جائے۔ کہانیوں، سوانح، تاریخی واقعات اور سائنسی موضوعات پر اردو لٹریچر بچوں تک پہنچایا جائے۔
اردو اسکولوں کے طلبہ کے لئے اسکالرشپ، کمپیوٹر تربیت، مسابقتی امتحانات اور پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ اردو میڈیم کا طالب علم ڈاکٹر، انجینئر، صحافی، وکیل اور ٹیکنالوجی کا ماہر بن سکتا ہے، اس کا اعتماد بڑھے گا اور زبان کی افادیت بھی ثابت ہوگی۔
اردو صحافت اور ڈیجیٹل دنیا
اردو صحافت نے ہندوستان کی سیاسی، سماجی اور تہذیبی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، لیکن آج اسے اشاعت، قارئین، اشتہارات، مالی وسائل اور ڈیجیٹل مسابقت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
نئی نسل موبائل فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کرتی ہے۔ اردو اخبارات اور صحافتی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر اردو مواد، یونیکوڈ، سرچ انجن میں اردو کی بہتر شناخت، موبائل ایپس، آڈیو بکس، پوڈکاسٹ اور ویڈیو مواد کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
اردو اداروں کو اپنی تشہیر اور بنیادی مواد میں اردو رسم الخط کو ترجیح دینی چاہیے۔ دوسری زبانوں میں مواد پیش کرنا ممنوع نہیں، لیکن اردو اداروں کی شناخت اور وابستگی کا تقاضا ہے کہ اپنی زبان کو نظر انداز نہ کریں۔
اردو اداروں کی کارکردگی کا جائزہ
ملک بھر میں اردو اکیڈمیاں، انجمنیں، ادبی تنظیمیں اور سرکاری و غیر سرکاری ادارے اردو کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان کی خدمات اہم ہیں، لیکن کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔
کیا ان کے بجٹ کا بڑا حصہ کتابوں کی اشاعت، تحقیق، ترجمے، لائبریریوں اور طلبہ کی معاونت پر خرچ ہوتا ہے؟ کیا وہ نئی نسل میں مطالعے کا ذوق پیدا کررہے ہیں؟ کیا اسکولوں اور کالجوں سے رابطہ قائم ہے اور سرگرمیوں کے نتائج کا جائزہ لیا جاتا ہے؟
یہ سوالات اصلاح کی نیت سے اٹھائے جانے چاہئیں۔ اداروں کو تقریبات کی تعداد کے بجائے حقیقی نتائج کو اپنی کامیابی کا پیمانہ بنانا ہوگا۔
صرف ماضی کا فخر کافی نہیں
اردو کا ماضی شاندار ہے۔ اس نے آزادی کی تحریک، صحافت، ادب، تعلیم، سماجی اصلاح اور مشترکہ تہذیب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ لیکن کسی زبان کا مستقبل صرف ماضی کے کارناموں سے محفوظ نہیں ہوتا۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ موجودہ نسل کی ضروریات پوری کرنے اور آنے والے زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی کتنی صلاحیت رکھتی ہے۔
ملک میں اردو کو کہیں بے توجہی اور کہیں لسانی و سیاسی تعصب کا سامنا ہے، لیکن امکانات ختم نہیں ہوئے۔ سرکاری ویب سائٹوں پر اس کی موجودگی، اردو میڈیم اسکولوں، ڈیجیٹل صحافت اور نئی نسل میں ادب سے دلچسپی کے مظاہر امید کی کرن ہیں۔ ضرورت ہے کہ ان امکانات کو مربوط تحریک میں تبدیل کیا جائے۔
یوم اردو اور دیگر ادبی تقریبات کا مقصد صرف مشاعرے، جلسے اور تقاریر نہیں ہونا چاہیے۔ ان مواقع پر اردو اسکولوں کی صورت حال، تعلیمی معیار، اساتذہ کی کمی، نئی نسل کی ضروریات، اردو صحافت اور جدید ٹیکنالوجی میں زبان کے استعمال پر سنجیدہ گفتگو ہونی چاہیے۔ ہر سال عملی اہداف مقرر کیے جائیں اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے۔
میں نے اپنی صحافتی زندگی کے تقریباً چار دہائیوں میں اردو کے بدلتے منظرنامے کو قریب سے دیکھا ہے۔ مختلف شہروں کے سفر، صحافتی ذمہ داریوں اور تعلیمی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران محسوس کیا کہ ہندوستان میں اردو کی صورت حال یکساں نہیں۔ کہیں امکانات ہیں، کہیں ادارے سرگرم ہیں اور کہیں زبان کی موجودگی محض رسمی علامت بن کر رہ گئی ہے۔
اردو سے محبت کا اصل تقاضا یہ ہے کہ اسے صرف جذبات اور ماضی کے فخر تک محدود نہ رکھا جائے۔ بچوں کو اردو پڑھائیں، انہیں جدید تعلیم سے آراستہ کریں، اداروں کو مضبوط بنائیں، مطالعے کو عام کریں اور زبان کو روزگار و ٹیکنالوجی سے جوڑیں۔
اردو کی بقا صرف ادیبوں، شاعروں یا صحافیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت، تعلیمی اداروں، والدین، سماجی تنظیموں اور ہر اردو چاہنے والے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اردو کا شاندار ماضی ہماری میراث ہے، لیکن اس کا روشن مستقبل ہماری عملی کوششوں کا محتاج ہے۔ زبانیں صرف محبت کے اظہار سے زندہ نہیں رہتیں بلکہ انہیں پڑھنے، لکھنے، سیکھنے، سکھانے اور زندگی کے ہر شعبے میں استعمال کرنے سے ان کا مستقبل محفوظ ہوتا ہے۔
زززز

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...