سرینگر میں آرٹسٹ کنونشن 2026 کا انعقاد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/سرینگر میں منعقدہ آرٹسٹ کنونشن 2026 میں معروف تھیٹر و فلمی شخصیت مشتاق علی احمد خان نے جموں و کشمیر کے فنکاروں کے اتحاد، وقار اور ادارہ جاتی سرپرستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔
کنونشن میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، اراکین اسمبلی پیرزادہ فاروق احمد شاہ اور وحید الرحمٰن پرہ، ظفر اقبال خان منہاس، سابق ڈائریکٹر دوردرشن شہزادی سائمن، سابق ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر رخسانہ جبین اور معروف شاعرہ نسیمہ شفائی سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔پہلے پینل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق علی احمد خان نے کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول (KWFF) جیسے مقامی پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کے بجائے متوازی فلمی میلے کے انعقاد پر تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ فلمی میلے پر خرچ ہونے والی سرکاری رقم کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور مقامی فلمی ماہرین کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے دوردرشن سرینگر اور ڈی ڈی کاشر میں مقامی پروگراموں کی تیاری اور فنکاروں کو کام دینے کے مواقع میں کمی پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے سینکڑوں فنکاروں، ادیبوں، ہدایت کاروں اور تکنیکی ماہرین کا روزگار متاثر ہوا ہے۔انہوں نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...