بٹہ مالو منی سیکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے 22 اعشاریہ 71 کروڑ روپے منظور

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے سرینگر کے بتہ مالو میں منی سیکریٹریٹ اور مربوط ضلعی آفات سے نمٹنے و تخفیف کے مرکز کی تعمیر کے لئے 22 اعشاریہ 71 کروڑ روپے منظور کیے ہیں، جس سے کئی برسوں سے تعطل کا شکار منصوبے کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
محکمہ مال کے حکمنامہ نمبر 57-JK (Rev) برائے 2026 کے تحت منصوبے کو انتظامی منظوری دی گئی ہے۔ اس عمارت میں متعدد سرکاری دفاتر ایک ہی جگہ قائم کرنے کی تجویز ہے تاکہ عوام کو مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
یہ منصوبہ 2017 میں سابق جنرل بس اسٹینڈ بتہ مالو میں شروع کیا گیا تھا، جبکہ جنوری 2018 میں اُس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تاہم مالی اور انتظامی وجوہات کے باعث تعمیراتی کام تعطل کا شکار رہا۔ مارچ 2025 میں اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے پر 9 اعشاریہ 82 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
ستمبر 2026 میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ مال کے زیر التوا منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتہ مالو منی سیکریٹریٹ پر کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سرینگر ماسٹر پلان 2035 کے تحت متعدد سرکاری دفاتر کو مرکزی سرینگر سے بتہ مالو منتقل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک اور بھیڑ بھاڑ کو کم کرنا ہے۔ حکومت نے منصوبے کی شفافیت اور معیار یقینی بنانے کے لئے تیسرے فریق سے جانچ اور تعمیراتی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی بھی لازمی قرار دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...