جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر، 16 نومبر: شیرِ کشمیر اسٹیڈیم سری نگر میں پیر کو سی آر پی ایف ٹی 20 کرکٹ کپ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 21 نومبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے۔
افتتاح سی آر پی ایف کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل سندیپ کھیروار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد کھیلوں کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
مقابلے شیرِ کشمیر اسٹیڈیم، کشمیر یونیورسٹی اور ایس پی کالج میں منعقد ہوں گے۔ فاتح ٹیم کو 2 لاکھ جبکہ رنر اَپ کو 1 لاکھ 75 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رواں ایڈیشن کے لیے ریکارڈ 129 ٹیموں نے اندراج کرایا تھا۔


