جنگ نیوز ڈیسک
پلوامہ// عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر محکمہ آیوش اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کے اشتراک سے ڈی سی آفس کے پارک میں یوگا سیشن منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر کلدیپ کرشن سدھا نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ذیابیطس سے بچاؤ اور بہتر صحت کے لیے باقاعدہ ورزش، یوگا، متوازن غذا اور مناسب نیند اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے عوامی بیداری اور صحت مند طرزِ زندگی ضروری ہے۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ بچوں کی صحت اور جسمانی نشوونما پر خصوصی توجہ دیں۔
سیشن میں مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین نے یوگا کی مشقوں میں حصہ لیا۔


