جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر پینکاک سلات ایسوسی ایشن 28 سے 30 نومبر تک شیرِ کشمیر اِنڈور اسپورٹس کمپلیکس سرینگر میں 11ویں یو ٹی ذیلی جونیئر، جونیئر اور سینئر پینکاک سلات چیمپئن شپ 2026-27 منعقد کرے گی۔
مقابلوں میں لڑکے، لڑکیاں، مرد اور خواتین حصہ لیں گے۔ اس دوران دسمبر 2026 اور جنوری 2027 میں نئی دہلی میں ہونے والے قومی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
صرف ضلعی سطح کے 2026 کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اہل ہوں گے۔ اندراج کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے۔ مزید معلومات کے لیے 9797194893 یا jksilat@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔


