وقت کی پابندی صرف وازوں کا مسئلہ نہیں!

کشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں کھانے کی تاخیر ایک عرصے سے معمول بن چکی ہے۔ دلہا کی آمد کے انتظار گھنٹوںکرناپڑ رہا ہے اور بعض اوقات رات گئے تک کھانا پیش نہیں کیا جاتا۔ اس غیر ضروری تاخیر سے تنگ آکر وازہ برادری کی جانب سے شادیوں میں رات 10 بجے تک کھانا پیش کرنے کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ یقیناً ایک خوش آئند اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔ تاہم اس مسئلے کی تمام ذمہ داری وازوں کے کندھوں پر ڈالنا درست نہیں ہوگا۔ اصل مسئلے کی جڑ ہمارے معاشرتی رویوں میں موجود ہے۔ وازہ برادری نے وقت کی پابندی کا اعلان تو کردیا، لیکن اس پر عمل درآمد کا انحصار میزبانوں، شادی کے منتظمین اور خود ہمارے سماجی طرزِ عمل پر ہے۔ جب تک ہم اپنی تقریبات کے اوقات کو منظم نہیں کریں گے، محض ایک اعلان سے صورتِ حال میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اس ضمن میں وازہ برادری کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ صرف کھانا پیش کرنے کا وقت مقرر کرنا کافی نہیں، بلکہ وازوان میں تیار کیے جانے والے پکوانوں کی تعداد اور مقدار کو بھی مناسب حد تک محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری شادیوں میں ضرورت سے زیادہ پکوان تیار کرنے اور کھانے کی غیر معمولی مقدار پیش کرنے کا رجحان عام ہے۔ اسراف اور نمود و نمائش کی یہی دوڑ تقریبات کو طویل، انتظامات کو پیچیدہ اور اخراجات کو ناقابلِ برداشت بناتی ہے۔ بالواسطہ طور پر یہی اسراف تاخیر کی ایک بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ میزبان شادی کی تقریب کے اوقات پہلے سے طے کریں، دلہا کی آمد میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں اور مہمانوں کو مقررہ وقت پر کھانا پیش کرنے کا اہتمام کریں۔ اسی طرح وازوں کو بھی کھانے کی مقدار اور پکوانوں کی تعداد میں اعتدال کو فروغ دینا چاہیے۔ معاشرے کے بااثر افراد، مذہبی رہنماؤں اور سماجی تنظیموں کو بھی اس اصلاحی عمل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وقت کی پابندی صرف وازوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم واقعی اپنی شادیوں کو سادہ، منظم اور مہمانوں کے لئے سہل بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی عادات بدلنا ہوں گی۔ رات 10 بجے کھانا پیش کرنے کی پابندی ایک اچھی ابتدا ہے، لیکن اس کا اصل مقصد اسی وقت حاصل ہوگا جب پورا معاشرہ اس اصول کو اپنائے گا۔
آخرکار شادی خوشی کا موقع ہے، لوگوں کو رات بھر انتظار اور تکلیف میں مبتلا کرنے کا ذریعہ نہیں۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ مہمان نوازی وقت کی قدر کرنے، اعتدال اختیار کرنے اور دوسروں کی سہولت کا خیال رکھنے کا نام بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...