جنگ نیوز
بالی ووڈ کے معروف پلے بیک گلوکار اور ’کنگ آف میلوڈی‘ کے نام سے مشہور کمار سانو ان دنوں وادیٔ کشمیر کے دورے پر ہیں۔ منگل کو انہوں نے ڈل جھیل میں شکارے کی سیر کی اور لال چوک کا بھی دورہ کیا۔
کمار سانو نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے وادی کو ’زمین پر جنت‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے حالات بالکل ٹھیک ہیں اور ملک بھر کے لوگوں کو کشمیر آکر اس کی خوبصورتی اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
گلوکار نے کشمیری عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور گرمجوشی پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔
کمار سانو کا شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ جانے کا بھی پروگرام ہے۔ وہ 11 نومبر کو کپواڑہ میں منعقد ہونے والے پہلے ’کشمیر گوٹ ٹیلنٹ‘ کے اختتامی پروگرام سے بھی وابستہ ہیں۔


