زوال کے بعد کشمیری قالین بافی کی واپسی،ہنرمند افراد میںامید کی نئی کرن

جنگ نیوز
+
ہندوستان سماچار

کشمیر کی صدیوں پرانی قالین بافی کی صنعت ایک بار پھر بحالی کی جانب گامزن ہے۔ حکومتی اقدامات اور ماہر کاریگروں کی محنت سے یہ روایتی دستکاری نہ صرف اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔
ایک زمانے میں وادی کی بڑی صنعتوں میں شمار ہونے والی قالین بافی زوال کے باعث تقریباً 90 فیصد کاریگروں سے محروم ہوگئی تھی، تاہم اب نوجوانوں سمیت لوگوں میں اس ہنر کی طرف دوبارہ دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
سری نگر کے نور باغ سے تعلق رکھنے والے قومی اعزاز یافتہ کاریگر محمد رفیق صوفی نے ہندوستھان سماچار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قالین بافی روزگار کے ساتھ عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ ان کے مطابق تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بھی اس ہنر کو اپنا کر اپنی اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
محمد رفیق صوفی گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ ان کے والد نے 1955 میں قالین بافی شروع کی تھی، جبکہ انہوں نے 1979 میں یہ کام سنبھالا۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف مشکلات کے باوجود انہوں نے اس پیشے کو نہیں چھوڑا اور اسی کی بدولت عزت اور عالمی سطح پر پہچان حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کی نگرانی میں 500 سے زائد کاریگر کام کر رہے ہیں، جبکہ بڈگام، چرار شریف، بانڈی پورہ، پلہالن اور سمبل سمیت کئی علاقوں میں بھی ان کے لئے قالین تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ اپنے بھائی کے مشورے سے نئے اور منفرد نقش و نگار کے قالین تیار کرواتے ہیں، جن کی بیرون ملک بھی مانگ ہے۔
محمد رفیق صوفی کے مطابق ہاتھ سے بنے قالینوں کو مشینی قالینوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہے، کیونکہ مشینی قالین نسبتاً سستے ہوتے ہیں اور خریدار اکثر قیمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم معیاری اور نفیس دستکاری کے قدردان آج بھی ہاتھ سے بنے قالین خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کشمیری قالینوں کے لئے جغرافیائی شناختی نشان (جی آئی ٹیگ) کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے روایتی دستکاری کے تحفظ اور اصلی کشمیری قالینوں کی شناخت کو تقویت ملی ہے۔ ان کے مطابق وہ قالینوں کی تیاری میں معیاری مواد استعمال کرتے ہیں اور اس کام سے وابستہ کاریگر یومیہ 700 سے 800 روپے تک کما لیتے ہیں۔
محمد رفیق صوفی کو گزشتہ ماہ ہاتھ سے گرہ دار قالین تیار کرنے کے زمرے میں سال 2025 کا قومی اعزاز مرکزی وزارتِ نساجی کی جانب سے دیا گیا۔ انہوں نے نئی نسل کو مشورہ دیا کہ تعلیم کے ساتھ کسی ہنر کو بھی اپنائیں اور صرف سرکاری ملازمت کے انتظار میں نہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قالین بافی سے معاشی خود کفالت کے علاوہ عزت اور بیرون ملک سفر کے مواقع بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہیں اس پیشے کی بدولت جرمنی اور فرانس جانے کا موقع بھی ملا۔
واضح رہے کہ کشمیر میں قالین بافی کی تاریخ 15ویں صدی میں سلطان زین العابدین المعروف بڈشاہ کے دور سے منسوب ہے۔ روایت کے مطابق اس زمانے میں بیرونی ماہرین کو وادی میں لا کر مقامی کاریگروں کو تربیت دی گئی تھی۔ مغل دور میں کشمیری قالین شاہی درباروں تک پہنچے۔
روایتی کشمیری قالین اون اور ریشم سے تیار کیے جاتے ہیں۔ ان کی بُنائی کے لئے ’تعلیم‘ نامی تحریری نقشہ استعمال ہوتا ہے، جس میں ہر رنگ اور گرہ کی جگہ متعین ہوتی ہے۔ چنار کے پتے، درختِ حیات اور باغات کے نقش ان قالینوں کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ حکومت کی ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ جیسی اسکیمیں بھی اس صنعت سے وابستہ کاریگروں کی معاونت کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...