جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/ثنا شاہ نے وادیٔ کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے اپنی نئی ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی ’میمورا کشمیر‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ہوٹلوں کی بکنگ، کھانے پینے، آمدورفت، ہوائی ٹکٹوں اور سیاحوں کی پسند کے مطابق خصوصی سیاحتی پیکیج سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ثنا شاہ کے مطابق، اس نئے منصوبے کا مقصد سیاحوں کو معیاری خدمات، انفرادی رہنمائی اور آرام دہ و آسان سفری تجربات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کو دنیا بھر میں متعارف کرانا اور خطے کے سیاحتی شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔


