بانہہ، 9 نومبر.
بانہہ کے کھرپورہ چوک پر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔
جی این ایس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت غلام احمد وانی اور ان کے بیٹے خالد مزمل وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جس کار میں سوار تھے، وہ کھرپورہ چوک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کار میں تین بچوں سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔ دو بچوں کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے غلام احمد وانی (ریٹائرڈ ٹیچر) اور ان کے بیٹے کی اس اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


