شوپیاں، 19 اکتوبر:
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلر کے ڈونارو جنگلاتی علاقے میں منگل کے روز ایک نوزائیدہ بچے کی لاش لاوارث حالت میں ملی۔
مقامی ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ کچھ کتوں کو جنگل میں نوزائیدہ بچے کو گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ چند مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی اور کتوں سے لاش کو چھیڑایا۔
اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں سخت صدمہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملے کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔
توقع ہے کہ پولیس اس معاملے پر قانونی کارروائی کرے گی۔


