سڑک حادثات میں ایک خاتون ہلاک، سیکوریٹی اہلکاروں سمیت 46 زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ہفتے کی صبح قومی شاہراہ-44 پر ماروگ اور کیلا موڑ کے قریب پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون ہلاک جبکہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ صبح تقریباً 8:50 بجے ماروگ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مغربی بنگال سے جموں کی جانب جا رہی مسافر بس، نمبر WB-37D-8989، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی اور پہاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 38 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس، مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور زخمی مسافروں کو بس سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی مسافروں کی مدد اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلع پولیس لائنز رامبن سے ایک کیو آر ٹی گاڑی، نمبر JK-02CR-1506، روانہ کی گئی تھی۔ تاہم، تقریباً 9:15 بجے کیلا موڑ کے قریب یہ گاڑی بھی سڑک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

اس حادثے میں نو افراد زخمی ہوئے، جن میں سی آر پی ایف کی 187 بٹالین کے تین اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کے پانچ اہلکار شامل ہیں، جبکہ ایک دیگر شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔ انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رامبن، ڈاکٹر رفیع وانی نے بتایا کہ ماروگ بس حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت اور طبی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال، جموں ریفر کیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جموں منتقل کیے جانے کے دوران مذکورہ خاتون نے دم توڑ دیا۔ متوفیہ کی شناخت جومنہ، زوجہ رویندر، ساکن مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار بیشتر مسافر مغربی بنگال سے تعلق رکھتے تھے۔ حادثے کے بعد متعلقہ پولیس نے دونوں مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور بہن پرینکا کو حراست میں لیا

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ...

فیصلہ کن قیادت نےجموں کشمیر میں امن اور اعتماد کو مضبوط کیا/ مرکزی کابینہ

  جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی...

سرکاری اداروں کے 4385 کروڑ روپے بجلی واجبات پر AIP کا سوال

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف...

کسانوں کے حقوق اور زرعی ٹیکنالوجی میں خودمختاری پر زور

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ...