منشیات سے آگاہی پروگرام کے شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم

جنگ نیوز

سری نگر/ٹیگور ہال، سری نگر کے کانفرنس ہال میں جمعرات کے روز شہر خاص لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی (SKLCWS) اور اینجلز کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام، ڈاکٹر طارق احمد شیرا، بانی و صدر SKLCWS اور اینجلز کلچرل اکیڈمی کی رہنمائی میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد 17 ستمبر 2026 کو ٹیگور ہال میں منعقدہ منشیات سے آگاہی پروگرام کے شرکاء میں زیر التوا انعامات اور اسناد تقسیم کرنا تھا۔
تقریب میں مشتاق احمد کٹو، انسپکٹر، جموں و کشمیر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ؛ محمد یوسف شاہین، کشمیری شاعر؛ مہراج الدین فراز، ایڈیٹر ،ندائے کشمیر،؛ جمیل انصاری، منصف ٹی وی و گڈیال؛ ہاشر افنان، کم عمر شاعر؛ مہجبین غوثیہ، کشمیری شاعرہ؛ ہدایت اللہ حاجنی، پرائم وائس؛ اور ڈاکٹر طارق احمد شیرا، بانی و صدر SKLCWS اور اینجلز کلچرل اکیڈمی بطور معززین تقریب موجود تھے۔
تقریب کے دوران مختلف اسکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ مہمانوں اور میڈیا نمائندگان میں بھی ان کی شرکت اور منشیات سے آگاہی کی اس مہم میں تعاون کے اعتراف میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب کی نظامت نرین بلال نے احسن انداز میں انجام دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر طارق احمد شیرا نے منتظمین، طلبہ اور تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لئے اس نوعیت کی آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لئے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے بامعنی اور سماجی اہمیت کے حامل پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
آخر میں منتظمین نے تمام معزز مہمانوں، طلبہ، میڈیا نمائندگان اور شرکاء کا ان کی قیمتی شرکت، تعاون اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی بھرپور معاونت سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گُریز میں شینا زبان و ثقافت کی خوشبو، JKAACL کا شینا مشاعرہ و ثقافتی پروگرام

جنگ نیوز ڈیسک بانڈی پورہ، 8 اکتوبر: جموں و کشمیر...

کشمیر میں بچوں کے خلاف جرائم:2024 میں 308 مقدمات درج

جنگ نیوز+KNT سرینگر/نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار...

کشمیر کی نئی پہچان: IUST کے 7 سائنس دان دنیا کے سرفہرست 2 فیصد محققین میں شامل

  جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ،/ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ...

پدم شری معروف اداکار نانا پاٹیکرچل بسے

جنگ نیوز معروف اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کی صبح گوا...