سول سوسائٹی سوپور رجسٹرڈ کے زیر اہتمام امدادِ خانہ آبادی تقریب کا انعقاد

جیلانی کامران

سوپور/جنگ نیوز/ سول سوسائٹی سوپور رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام نیو ریور ایج ہوٹل سوپور میں امدادِ خانہ آبادی برائے مستحق و یتیم بچیاں کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران امدادِ خانہ آبادی کے جذبے کے تحت پانچ مستحق لڑکیوں کو موقع پر ہی امدادی کِٹس، جن میں چیک بھی شامل تھے، انتہائی رازداری اور وقار کے ساتھ فراہم کئے گئے۔اس موقع پر سوسائٹی کے سرپرستِ اعلیٰ حشمت اللہ ہاشمی نے کہا کہ مستحق اور غریب خاندانوں کی بیٹیوں کی کفالت کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادِ خانہ آبادی جیسے فلاحی اقدامات کو مزید وسعت دینے کیلئے معاشرے کے صاحبِ استطاعت افراد کو آگے آنا چاہیے۔معروف قلمکار رشید پروین نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھ کر فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانی چاہئیں۔
تقریب کے اختتام پر تحریکِ شکرانہ پیش کرتے ہوئے سول سوسائٹی سوپور رجسٹرڈ کے چیئرمین بشیر احمد بٹ نے کہا کہ سول سوسائٹی سوپور رجسٹرڈایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے اور اس کا بنیادی مقصد مفلوک الحال اور مستحق افراد کی حتی الامکان مدد کرنا ہے۔
تقریب کے آغاز میں پیرزادہ حافظ و مولانا ریاض احمد قاسمی نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی، جبکہ عبدالرشید بدرو نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت پیش کی۔اس موقعہ پر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور سول سوسائٹی سوپور رجسٹرڈ کی جانب سے مستحق بیٹیوں کی معاونت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ قدر فلاحی کاوش قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گُریز میں شینا زبان و ثقافت کی خوشبو، JKAACL کا شینا مشاعرہ و ثقافتی پروگرام

جنگ نیوز ڈیسک بانڈی پورہ، 8 اکتوبر: جموں و کشمیر...

کشمیر میں بچوں کے خلاف جرائم:2024 میں 308 مقدمات درج

جنگ نیوز+KNT سرینگر/نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار...

کشمیر کی نئی پہچان: IUST کے 7 سائنس دان دنیا کے سرفہرست 2 فیصد محققین میں شامل

  جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ،/ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ...

پدم شری معروف اداکار نانا پاٹیکرچل بسے

جنگ نیوز معروف اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کی صبح گوا...