سرینگر:
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو، میرمیدان علاقے میں جمعرات کے روز ایک باغ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت محمد مقبول بٹ ساکن میرمیدان، ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔
حملے کے فوراً بعد بٹ کو ابتدائی علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) ڈورو منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) اننت ناگ ریفر کر دیا۔
یہ واقعہ میرمیدان علاقے کے ایک میوے کے باغ میں پیش آیا۔


